پاکستانی اور افغان سرحدی افواج کے درمیان تازہ لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک جبکہ 15 پاکستانی شہری کے زخمی ہو نے کی اطلاع ہے۔ پاکستانی حکام نے جمعرات کو کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار سے شہری اہداف پر گولہ باری کی گئی، جس میں ایک شخص ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے سے چمن بارڈر کراسنگ کے قریب وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا لیکن افغانستان کی جانب سے ہونے والے نقصانات کی فوری طور پر کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔clashes between pakistan and afghanistan security forces
پاکستانی اور طالبان کے عہدیداروں نے ایک دوسرے پر تازہ ترین تنازعہ شروع کرنے کا الزام لگایا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے ہوئے تناؤ پر زور دیا۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں چمن کراسنگ کے افغان حصے کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آج اسپن بولدک میں پاکستانی فوجیوں کی طرف سے ایک اور فائرنگ کی گئی، جس کی وجہ سے جھڑپیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں:۔ Afghan Shelling in Chaman چمن سرحد پر پاکستانی فورسز اور افغان طالبان میں جھڑپ، چھ افراد ہلاک، سترہ زخمی
گزشتہ اتوار کے روز پاکستان نے کہا کہ سرحد پار سے طالبان فورسز کی طرف سے گولہ باری سے صرف سرحدی علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سات پاکستانی ہلاک اور دو درجن کے قریب زخمی ہوئے تھے جبکہ طالبان حکام نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپوں کے نتیجے میں طالبان کا ایک بارڈر گارڈ اور ان کی طرف سے 10 شہری مارے گئے۔