ETV Bharat / bharat

Sambalpur Violence سمبل پور میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 4:33 PM IST

ااڈیشہ کے سمبل پور میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے جھڑپ کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو والے علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ کرفیو میں صبح 8 بجے سے 10 بجے تک اور سہ پہر 3.30 سے ​​شام 5.30 بجے تک رہائشیوں کو ضروری اشیاء خریدنے کے لیے نرمی دی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بھونیشور: اڈیشہ میں ہنومان جینتی کی تقریبات کے دوران دو گروپوں کے درمیان تشدد کی اطلاعات کے بعد ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی رات سمبل پور شہر کے چھ پولیس اسٹیشن حدود میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ اڈیشہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) سنیل کمار بنسل نے خبردار کیا ہے کہ تشدد بھڑکانے والوں اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہنومان جینتی کی تقریبات کے دوران کل رات کچھ ناخوشگوار واقعات کی اطلاع کے بعد شہر کے حساس علاقوں میں پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ اس وقت سمبل پور میں حالات پرامن ہیں۔ شرپسندوں کی طرف سے کچھ دکانوں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے بعد جمعہ کی رات سمبل پور قصبے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ اڈیشہ کے مغربی شہر میں امن اور معمول کو بحال کرنے کے لیے ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 (1) کے تحت کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ فی الحال کرفیو والے علاقوں کے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ کرفیو میں صبح 8 بجے سے 10 بجے تک اور سہ پہر 3.30 سے ​​شام 5.30 بجے تک رہائشیوں کو ضروری اشیاء خریدنے کے لیے نرمی دی گئی ہے۔

ریاستی حکومت نے تشدد سے متاثرہ سمبل پور قصبے میں 17 اپریل کی صبح 10 بجے تک قصبے میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو مزید 48 گھنٹوں کے لیے بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے کرفیو کے دوران لوگوں کی طبی ہنگامی صورتحال کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل، اس علاقے میں 12 اپریل کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت حکم امتناعی نافذ کیا گیاتھا، کیونکہ بجرنگ دل اور ہنومان جینتی اتسو سمیتی کی طرف سے نکالی گئی موٹر ریلی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کی بیچ جھڑپ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 10 پولیس اہلکار اور متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Hanuman Jayanti Violence سمبل پور میں فرقہ وارانہ تشدد، 48 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ بند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.