ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کی سکیورٹی سی آئی ایس ایف کے حوالے کرنے کا فیصلہ - پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی

security of Parliament ذرائع کے مطابق سی آئی ایس ایف پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری سنبھالنے کا امکان ہے۔ تاہم شائقین کے لیے پاسیز بنانے کا کام پارلیمنٹ کا عملہ ہی کرے گا۔ سی آئی ایس ایف فی الحال دہلی میں مرکزی حکومت کی وزارت کی عمارتوں، سول ہوائی اڈوں اور دہلی میٹرو کی حفاظت کرتا ہے۔

CISF to be deployed for 'comprehensive' security of Parliament
پارلیمنٹ کی سکیورٹی سی آئی ایس ایف کے حوالے
author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 21, 2023, 9:11 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر لوک سبھا میں دو نوجوانوں کے چھلانگ لگانے کے واقعہ کے بعد حکومت نے پورے پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی آئی ایس ایف نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اجے کمار کی صدارت میں ایک بورڈ تشکیل دیا ہے تاکہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کا ایک جامع اور گہرائی سے سروے کیا جاسکے تاکہ سی آئی ایس ایف کے سکیورٹی اور فائر ونگ کی باقاعدہ تعیناتی کی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بدھ کے روز سی آئی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ جنرل کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کا جامع سروے کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر سی آئی ایس ایف ڈائریکٹوریٹ جنرل نے فوری طور پر اس بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سی آئی ایس ایف پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ داری سنبھالنے کا امکان ہے۔ تاہم شائقین کے لیے پاسیز بنانے کا کام پارلیمنٹ کا عملہ ہی کرے گا۔

واضح رہے کہ 13 دسمبر کو دو نوجوان تماشائیوں نے گیلری سے لوک سبھا ہاؤس کے اندر چھلانگ لگا دی تھی، جس نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس کے سیکورٹی انتظامات پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے سیکورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.