ETV Bharat / bharat

جلگاؤں: تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ایک پائلٹ ہلاک

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ایک تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ معلومات کے مطابق حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ معاون پائلٹ زخمی ہیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

The plane crashed on the hill of Satpuda in Jalgaon; Trainer pilot killed, trainee female pilot injured
جلگاؤں ہیلی کاپٹر حادثہ، ایک پائلٹ ہلاک
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 8:41 PM IST

مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ ہیلی کاپٹر کا معاون پائلٹ زخمی ہے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس انتظامیہ جائے واردات پر پہنچ گئی ہے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ یہ حادثہ جلگاؤں کے چوپڑا علاقے میں وردی گاؤں کے قریب پیش آیا، جو ستپورہ پہاڑی کا ایک حصہ ہے۔

اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ' این ایم آئی ایم ایس اکیڈمی آف ایوی ایشن، مہاراشٹر کے ایک تربیتی طیارے کے حادثے کے بارے میں سن کر حیرت ہوئی، موقع پر تفتیشی ٹیم روانہ کی جارہی ہے۔'

chopper-crashed-in-jalgaon-of-maharashtra
تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے لکھاکہ "بدقسمتی سے ہم نے فلائٹ ٹرینر کھو دیا ہے اور ٹرینی شدید زخمی ہے۔ سوگوار خاندان سے میری تعزیت اور ٹرینی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا ہے۔'

معلومات کے مطابق حادثے فوراً بعد زخمیوں کو آناًفاناً اسپتال لایا گیا، جہاں ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی ہے، جبکہ دوسرے پائلٹ کو بھی شدید چوٹیں آئیں ہیں۔ جس کا علاج جاری ہے۔'

ہیلی کاپٹر میں ایک خاتون بھی سوار تھی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہیلی کاپٹر کون چلارہا تھا۔

تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یہ حادثہ سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.