وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج لوک سبھا Rajnath Singh in Lok Sabha میں اپنے بیان میں بتایا کہ آئی اے ایف گروپ کیپٹن ورون سنگھ Wing Commander Varun Singh، جو گذشتہ روز 8 دسمبر کو تمل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ گئے ہیں، وہ ویلنگٹن میں ملٹری ہسپتال میں لائف سپورٹ پر ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ "گروپ کیپٹن ورون سنگھ ملٹری ہسپتال، ویلنگٹن Wellington Military Hospital میں لائف سپورٹ پر ہیں۔ ان کی جان بچانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔"
اس اندوہناک حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد شخص کیپٹن ورون سنگھ ہے۔
دیوریا کے تحصیل رودر پور کے کنہولی گاؤں کے رہنے والے کیپٹن ورون سنگھ اپنی بے مثال ہمت اور بہادری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہیں 15 اگست کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے شوریہ چکر سے نوازا تھا۔
ذرائع کے مطابق، شوریہ چکرا ایوارڈ یافتہ کی حالت نازک لیکن مستحکم ہے اور انہیں ملٹری ہسپتال ویلنگٹن Wellington Military Hospital سے بنگلورو کے کمانڈ ہسپتال میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔
بدھ کے روز فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو آج تمل ناڈو کے نیلگیرس ضلع کے ملٹری ہسپتال، ویلنگٹن سے مدراس رجمنٹل سینٹر لایا گیا۔
اس حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت General Rawat اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: Bipin Rawat death in Helicopter Crash: ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچنے والے ونگ کمانڈر ورون سنگھ
اطلاعات کے مطابق ، جنرل راوت سلور سے ویلنگٹن جا رہے تھے کہ کنور کے قریب ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
جنرل راوت CDS Bipin Rawat ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کے دورے پر تھے جہاں انہیں اسٹاف کورس کے فیکلٹی اور طالب علم افسران سے خطاب کرنا تھا۔
بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جنرل راوت کو 31 دسمبر 2019 کو بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل وہ جنوری 2017 سے دسمبر 2019 تک آرمی چیف کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ دسمبر 1978 میں انہیں بھارتی فوج میں کمیشن ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Bipin Rawat Dies in Chopper Crash: چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک