اروناچل مشرقی ضلع کے لوک سبھا کے رکن پارلیمان تاپر گاؤ نے الزام لگایا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی Chinese People's Liberation Army نے منگل کو زیڈو گاؤں کے ایک 17 سالہ لڑکے کو بھارتی علاقے سے اغوا کر لیا ہے۔ PLA Has Abducted A 17-Year-Old Boy
گاو نے بتایا کہ نوجوان کو چینی پیپلز لبریشن آرمی نے منگل کو لنگٹا جور علاقے سے اغوا کیا تھا، نوجوان کی شناخت میرام تارون کے نام سے ہوئی ہے۔
تارون کا ایک دوست 'جانی یائنگ' فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، اس نے حکام کو چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ذریعے اغوا کے بارے میں مطلع کیا۔
مزید پڑھیں:۔ India on China Renaming Places in Arunachal: چین کی طرف سے اروناچل پردیش کے مقامات کا چینی نام رکھنا بے معنی
رکن پارلیمان نے کہا کہ یہ واقعہ اروناچل پردیش کے سنگپو دریا کے قریب پیش آیا، سانگپو دریا کو اروناچل پردیش میں سیانگ اور آسام میں برہم پترا کے نام سے جانی جاتی ہے۔
رکن پارلیمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی نے زیڈو گاؤں کے ایک 17 سالہ شی میرام تارون کو بھارتی علاقے لنگٹا جور سے اغوا کر لیا ہے۔