ETV Bharat / bharat

چیف آف آرمی اسٹاف نے چاندی مندر ملٹری اسٹیشن کا دورہ کیا

سی او اے ایس نے مغربی کمانڈ نے افسران سے خطاب کیا، جس کے دوران انہوں نے ان سے فخر کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کے لیے کہا اور ایسا کرتے وقت ملٹری کی اخلاقیات اور بھارتی آرمی کے بیش قیمتی کلچر کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے چاندی مندر ملٹری اسٹیشن کا دورہ کیا
چیف آف آرمی اسٹاف نے چاندی مندر ملٹری اسٹیشن کا دورہ کیا
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 2:24 AM IST

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے نے جمعہ کےروز چاندی مندر میں واقع ہیڈکوارٹرز ویسٹرن کمانڈ کا دورہ کیا۔ مغربی کمانڈد کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آر پی سنگھ نے آرمی چیف کو آپریشن اور ٹریننگ سے متعلق متعدد امور کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا۔

سی او اے ایس نے مغربی کمانڈ نے افسران سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے ان سے فخر کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کے لیے کہا اور ایسا کرتے وقت ملٹری کی اخلاقیات اور بھارتی آرمی کے بیش قیمتی کلچر کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ بھارتی آرمی کے ذریعے دستے کو جدید بنانے کے لیے کیے جا رہے متعدد اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجیوں کو چاہیے کہ وہ خود کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تازہ ترین رجحانات سے واقف کرائیں، ابھرتے ہوئے سائبر خطرے اور ان سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں جانیں۔

یہ بھی پڑھیں:دفاعی خرید سودے کی معلومات ویب سائٹ پر دی جائے گی

بعد ازاں، جنرل نروانے نے فوجیوں سے بات چیت کی اور کووڈ-19 وبائی مرض کے ذریعے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود خود کو ہمیشہ جنگ کے لیے تیار رہنے کے جذبہ اور پروفیشنل ازم کو اپنانے کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام رینک کے فوجیوں سے کہا کہ وہ پوری محنت سے کام کریں اور مستقبل کے کسی بھی آپریشنل چیلنج کے لیے تیار رہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.