ETV Bharat / bharat

Bhupesh Baghel on Alleged love jihad بی جے پی رہنماؤں کی بیٹیاں کریں تو محبت، کوئی اور کرے تو جہاد، بھوپیش بگھیل - بھوپیش بگھیل کا لوجہاد پر بیان

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے پاس صرف دو ایشوز ہیں۔ ایک مذہب تبدیلی اور دوسرا فرقہ پرستی اور انہیں کی بنیاد پر وہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتی ہے لیکن کانگریس کے پاس بے روزگاری، کسان، صحت اور ترقی جیسے ایشوز ہیں۔

بھوپیش بگھیل
بھوپیش بگھیل
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 7:40 AM IST

Updated : Apr 13, 2023, 11:11 AM IST

رائے پور: ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بی جے پی کے قومی سطح کے رہنماؤں کا نام لیے بغیر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کی بیٹیاں کریں تو وہ محبت ہے اور اگر دوسرے کریں تو جہاد..؟ ایسا کیوں ہے؟ بی جے پی کے بڑے رہنماؤں کو اپنے سینئر رہنماؤں سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی بیٹیاں کہاں اور کس کے ساتھ رہتی ہیں؟ دراصل وزیراعلی بھوپیش بگھیل اپنے قریبی مشیر کے دادا کی موت کے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بلاس پور کے گاؤں اکلتری پہنچے تھے، جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیمتارا میں لڑائی میں دو بچے مارے گئے ہیں۔ کسی کا مرنا دکھ کی بات ہے، لیکن بی جے پی نے ایسا ماحول بنایا کہ آپ دیکھئے چھتیس گڑھ میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بیرن پور کیس کو لے کر صرف سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے۔

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے انہیں روکنے کی کیا کوشش کی؟ آپ کو صرف سیاسی روٹیاں سینکنی ہیں۔ اپنے داماد کو وزیر بنا دیا ہے اور دوسروں کے لیے کوئی اور قانون بنایا ہے۔ واضح رہے کہ 8 اپریل کو بیمتارا شہر سے 60 کلومیٹر دور بیران پور گاؤں میں اسکولی بچوں کے درمیان لڑائی کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا۔ اس تصادم میں مقامی باشندہ بھونیشور ساہو (22) ہلاک اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس پر ہندو تنظیمیں مشتعل ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ایشوز پر بی جے پی کی دوہری پالیسی بے نقاب ہو چکی ہے اور بی جے پی اس پر اپنی سیاسی روٹیاں سینک رہی ہے۔ جش پور کے کوروا قبائلیوں کی موت اور بیمتارا کے بیرن پور واقعہ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے واقعہ میں بی جے پی نے ایک کمیٹی بنائی اور گورنر کو رپورٹ پیش کی گئی۔ لیکن دوسرے واقعہ میں کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی اور تمام بی جے پی کے تمام اراکین پارلیمان بھیڑ کے ساتھ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی متوفی کے خاندان سے اظہار تعزیت کرنے نہیں گئی تھی بلکہ آگ لگنے پر پٹرول ڈالنے گئی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Bhupesh Baghel Slams Modi Govt مودی حکومت مرکزی فورسز کا غلط استعمال کر رہی ہے، بگھیل

بگھیل نے واضح کیا کہ بی جے پی کے پاس صرف دو ہی مسائل ہیں، فرقہ پرستی اور مذہب کی تبدیلی۔ وہ ان پر الیکشن لڑنا چاہتی ہیں، جب کہ کانگریس کے پاس عوامی بہبود کے کئی مسائل ہیں جن پر وہ الیکشن لڑے گی، جس میں بے روزگاری، کسان، صحت اور ترقی جیسے مسائل شامل ہیں۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں جن لوگوں کے لیے کام کیا ہے، وہ ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ جس طرح سرگاؤں میں بھروسہ سمیلن کا انعقاد کیا گیا تھا، پرینکا گاندھی کو پہلی بار بستر میں مدعو کیا گیا ہے، جس میں خواتین، قبائلیوں اور نوجوانوں کے لیے ایک کانفرنس منعقد ہوگی۔

Last Updated : Apr 13, 2023, 11:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.