جمعہ کے روز سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے عوامی جلسہ اور سائیکل ریلی سے گرمائے سیاسی ماحول کے درمیان پولیس سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں پر قانونی شکنجہ مزید کس دیا ہے۔
پولیس نے اعظم خاں کے خلاف ڈونگر پور معاملے سے متعلق 11 مقدمات میں چارج شیٹ عدالت میں داخل کر دی ہے۔ پولیس نے ڈونگر پور معاملے میں اعظم خاں کو سرغنہ مانتے ہوئے آئی پی سی کی دفعہ 120 بی کے تحت ملزم بنایا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی ماہ میں ڈونگر پور معاملے میں اعظم خاں کے قریبیوں کے خلاف 11 مقدمات درج ہوئے تھے۔ ان مقدموں میں پولیس نے جن ملزمان کو گرفتار کیا تھا ان سے پوچھ گچھ کی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان نے بیان دیا ہے کہ انہوں نے اعظم خاں کے کہنے پر ان جرائم کو انجام دیا ہے۔ گھروں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ پاٹ بھی ان کے کہنے پر ہی کی تھی۔
اسی بنیاد پر پولیس نے اعظم خاں کو بھی ان 11 مقدمات میں ملزم بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:
یشونت سنہا ٹی ایم سی میں شامل
ایڈیشنل ایس پی سنسار سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے میں آج اعظم خاں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔