کانگریس کمیٹی نے شہاب الدین صدر نوئیڈا میٹروپولیٹن اور نارتھ بلاک کے صدر جاوید خان کو بوتھ مینجمنٹ سوشل میڈیا اور پارٹی اصولوں پر تربیت حاصل کرنے پر کانگریس پارٹی کے مضبوط ستون کی حیثیت سے مثبت کردار کے لئے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
میٹرو پولیٹن صدر شہاب الدین اور نارتھ بلاک صدر جاوید خان نے تمام رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ۔
غازی آباد میں منعقدہ یہ دو روزہ تربیتی کیمپ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور ریاستی نائب صدر پنکج ملک ریاستی سکریٹری سنیل بشنوئی نے دیگر سینئر رہنماؤں کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔
مہا نگر صدر شہاب الدین نارتھ بلاک صدر جاوید خان تمام کانگریسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ علیشہ خان کی غازی آباد پولیس سے اپیل
اس موقع پر سابق صدر مکیش یادو یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پرشوتم ناگر،اقلیتی چیئرمین دانش سیفی ،ریاستی جنرل سکریٹری اقلیتی شعبہ لیاقت چودھری، جنرل سکریٹری یتندر شرما، جنرل سکریٹری وکرم چودھری ،اشرف خان ، جنرل سکریٹری رضوان چوہدری نائب صدر پرمود شرما آل انڈیا کانگریس کمیٹی ممبر جے کمار بھارتی، کسان کانگریس کے ضلعی صدر گوتم آوانا اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔