ETV Bharat / bharat

No Person Can be Vaccinated Forcibly: 'کورونا ویکسین کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جارہا ہے' - کورونا ویکسین کے لیے مجبور نہیں کیا گیا

مرکزی حکومت نے این جی او ایوارا فاؤنڈیشن کی معذور افراد کو گھر گھر جاکر ویکسین دینے والی درخواست کے جواب میں کہا کہ حکومت ہند، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور رہنما خطوط کسی بھی شخص کو ویکسین لینے کے لیے مجبور نہیں کرتی ہے۔ Centre to SC on Vaccination

کورونا ویکسین کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جارہا ہے

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 1:08 PM IST

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ کووڈ 19 کی ٹیکہ لگانے کی گائیڈ لائن کسی فرد کی رضامندی حاصل کیے بغیر اسے ویکسین لینے کے مجبور نہیں کرتی ہے۔ No Person Can be Vaccinated Forcibly

معذور افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکٹ تیار کرنے کی پابندی سے آزاد کرنے کے معاملے پر مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے کوئی ایسی ایس او پی جاری نہیں کی ہے جو کسی بھی مقصد کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکٹ تیار کرنے کو لازمی قرار دیا ہو'۔

مرکز نے یہ بات این جی او ایوارا فاؤنڈیشن کی درخواست کے جواب میں داخل کردہ اپنے حلف نامہ میں کہی ہے۔ واضح رہے کہ ایوارا فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد کے لیے ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسینیشن کے لیے ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن مہم کی شروعات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ Vaccination for Persons with Disabilities

'اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور رہنما خطوط میں کسی بھی شخص کی رضامندی حاصل کیے بغیر انہیں زبردستی ویکسین دینے کا تصور نہیں کیا گیا ہے'۔

مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ داخل کردہ حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ " وبائی صورتحال کے پیش نظر کووڈ 19 کی ویکسینیشن عوامی مفاد کے لیے ہے'۔

وزارت نے کہا کہ "مختلف اخبار اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مناسب طریقے سے لوگوں کو ویکسین کے تئیں مشورہ دیا جاتا ہے، تشہیر کی جاتی ہے اور بات چیت کی جاتی ہے کہ تمام شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں اور اس کی سہولت کے لیے نظام اور عمل کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔"

اس میں کہا گیا کہ 'تاہم، کسی بھی شخص کو ان کی خواہش کے خلاف ویکسین کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا" ۔

مزید پڑھیں: Corona in India: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 58 ہزار سے زائد نئے کیسز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.