ETV Bharat / bharat

حکومت نے 30 دسمبر کو کسانوں کو مذاکرات کے لئے مدعو کیا - مذاکرات کی تجویز پیش

اس سے قبل حکومت نے کسانوں کی تنظیموں سے بات چیت کے وقت اور مقام کا تعین کرنے کو کہا تھا۔ کسان تنظیموں نے 29 دسمبر کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔

farmer protest
احتجاج
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 10:44 PM IST

حکومت نے زرعی اصلاحاتی قوانین کے خلاف تحریک چلانے والے کسان تنظیموں کو 30 دسمبر کو بات چیت کے لئے مدعو کیا ہے۔ سکریٹری زراعت سنجے اگروال نے آج 40 کسان تنظیموں کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت صاف نیت اور کھلے ذہن کے ساتھ متعلقہ امور کو عقلی طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین اور فصلوں کی خریداری کی کم از کم سہارا قیمت پر تبالہ خیال کے لئے تیار ہے۔

اس سے قبل حکومت نے کسانوں کی تنظیموں سے بات چیت کے وقت اور مقام کا تعین کرنے کو کہا تھا۔ کسان تنظیموں نے 29 دسمبر کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے حکومت اور کسانوں کے درمیان کئی ادوار کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نغمہ نگار شکیل اعظمی سے خصوصی گفتگو

مرکزی حکومت کی جانب سے تین زرعی ‍قوانین کے خلاف کسان 34 روز سے دہلی کے قریب سنگھو بارڈر، ٹیکری بارڈر پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لے گی تب تک وہ مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.