نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کی وزارت نے قومی سلامتی، مختلف ممالک کے ساتھ بھارت کے تعلقات اور امن و امان کے بارے میں پروپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میں آٹھ یوٹیوب چینلوں پر پابندی لگا دی ہے، جن میں سے سات بھارت اور ایک پاکستان سے چلائے جارہے تھے۔ Centre bans 8 YouTube channels over fake, anti-India content
یہ تمام یوٹیوب چینلز خبروں سے متعلق تھے اور ان پر انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک چینل کے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ بلاک کیے گئے یوٹیوب چینلوں کو 114 کروڑ بار دیکھا گیا تھا اور 85 لاکھ 73000 سبسکرائبرز ہیں۔ ان چینلز نے بھارت مخالف جعلی مواد کو مونیٹائز کرا رکھا تھا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جن یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں بھارت سے چلائے جانے والے لوک تنتر ٹی وی، یو اینڈ وی ٹی وی، اے ایم رضوی، گوروشالی پون متھیلانچل، سی ٹاپ فائیو ٹی ایچ، سرکاری اپڈیٹ اور سب کچھ دیکھو شامل ہیں۔ پاکستان سے چلنے والے یوٹیوب چینل کا نام جس پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کا نام 'نیوز کی دنیا' ہے۔ وزارت نے لوک تنتر ٹی وی کے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
مزید پڑھیں:
- فرضی خبریں پھیلانے کے الزام میں پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز بلاک
- ٹک ٹاک پر پابندی سے چین کو چھ ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ
یو این آئی