ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت کا رویہ، مخالف تلنگانہ: کے سی آر - دلت بندھو کے اہل

تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر مخالف تلنگانہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا۔دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے معاملے میں تلنگانہ سے ناانصافی ہونے کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش کرشنا کا پانی اپنی ریاست کو غیر قانونی طور پر منتقل کررہی ہے۔

مرکزی حکومت کا رویہ، مخالف تلنگانہ: کے سی آر

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 5:01 PM IST

ناگرجناساگر اسمبلی حلقہ کے دورہ کے موقع پر ہالیہ علاقہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے اعلان کیا کہ ضلع نلگنڈہ میں 15 لفٹ ایریگشن اسکیم منظور کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ وہ آنے والے دنوں میں کرشنا کے پانی سے استفادہ کے مسئلہ پر کسی بھی قسم کی پریشانی کو روکنے کے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلی نے ناگرجناساگراسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انھیں کورونا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے حلقہ کا دورہ کرنے میں انھیں تاخیر ہوئی ہے۔ وزیراعلی نے اعلان کیا ہے کہ ناگرجناساگر حلقہ کی ترقی کے لیے 150 کروڑ روپے منظور کیے جائیں گے۔

ہالیہ اور نندی کونڈا بلدیات کی ترقی کے لیے فی کس 15 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ہالیہ میں ایک ڈگری کالج اور ایک منی اسٹیڈیم منظور کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چندرشیکھرراو نے کہا کہ ہر حال میں دلت بندھو اسکیم پر عمل ہوکررہے گا۔'ہم ریاست میں ایسے پروگرام شروع کر رہے ہیں جن پر ملک میں کہیں عمل نہیں ہوتاہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نندی کونڈہ میونسپل کوارٹرز اور آبپاشی کی زمینوں میں رہنے والوں کی زمینوں کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔ ہم مستحقین میں ایک مہینے کے اندر پٹہ جات حوالے کریں گے۔ناگرجناساگر حلقہ میں بڑے پیمانے پر بنجارہ طبقہ کے افراد رہتے ہیں۔ ہم ان کے لیے بنجارہ بھون بنائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:'کرشنا آبی تنازعےکا مصالحت کے ذریعہ حل نکالیں'

وزیراعلی نے الزام لگایاکہ کسانوں کو 24 گھنٹے معیاری بجلی فراہم کرنے کے اعلان پر تلنگانہ کانگریس کے رہنما جانا ریڈی نے گمراہ کن وعدہ قرار دیا تھا لیکن' ہم نے یہ کام کر دکھایا۔اب ہم دلت بندھو اسکیم پر کم از کم ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کریں گے۔'

انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کا ایس سی طبقہ ملک کے لیے مثالی بن جائے گا۔ ریاست میں تقریبا 17 لاکھ خاندان ہیں۔ ان میں سے تقریبا 12 لاکھ دلت بندھو کے اہل ہیں۔ 'ہم بینک سے بغیر کسی تعلق کے دلت بندھو کے تحت ہر اہل خاندان کو 10 لاکھ روپے فراہم کریں گے۔ ہر حلقے میں کم از کم 100 خاندانوں کو امداد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ہم ہر حال میں دلت بندھو کو نافذ کریں گے اور دکھائیں گے۔ اور وہ خود اس کی نگرانی کریں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.