ETV Bharat / bharat

حکومت نے آرٹیکل 15 اور 25 بھی فروخت کر دیا: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو مرکزی حکومت پر دلتوں، آدیواسیوں اور مسلمانوں پر ظلم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا ’’کیا مودی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 15 اور آرٹیکل 25 کو بھی فروخت کیا ہے۔‘‘

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 9:00 PM IST

حکومت نے آرٹیکل 15 اور 25 بھی فروخت کر دیا: راہل گاندھی
حکومت نے آرٹیکل 15 اور 25 بھی فروخت کر دیا: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے حکومت پر ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘ کی پالیسی پر عمل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’کیا اس حکومت نے شہریوں کو آزادی کا حق دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 کو بھی فروخت کیا ہے؟‘‘ انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص کو ٹرک کے پیچھے گھسیٹا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاص مذہب کے کچھ نوجوان کہہ رہے ہیں کہ ہم سے زبردستی ’’جے شری رام‘‘ کہنے کو کہا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کی بنیاد پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سابق کانگریس صدر نے ٹویٹ کیا کہ ’’آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 بھی فروخت ہوچکے ہیں۔‘‘

دریں اثنا، کانگریس نے اپنے آفیشل ہینڈل پر بھی ٹویٹ کیا کہ ’’بی جے پی کے نفرت انگیز نظریے نے سماج میں نفرت بڑھا دی ہے، جس کے نتیجے میں ذات پات پر مبنی مظالم میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بی جے پی کا نفرت انگیز نظریہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم مسائل پر آر ایس ایس رہنما اندریش کمار سے خاص بات چیت

ایک اور ٹویٹ میں پارٹی نے کہا کہ ’’آئین کے آرٹیکل 15 ہندوستان کے ہر شہری کو بلا امتیاز رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ بدقسمتی سے جب سے وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں عوام کا یہ حق چھین لیا گیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مختلف مسائل پر غور وخوض

’’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘ کی پالیسی پر چلنے والی جماعت سے مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے اصول کی سب سے بڑی طاقت کو سمجھنے کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟ آئین کے آرٹیکل 25 پر لگاتار حملہ بی جے پی کے دور حکومت میں پھیلائی گئی نفرت کو بے نقاب کرتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.