ETV Bharat / bharat

بینک جعلسازی معاملہ: 100 ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:47 PM IST

تقریباً 3700 کروڑ روپے کی بینک جعلسازی معاملے میں جمعرات کو ملک کے 100 مقامات پر سی بی آئی نے چھاپے مارے۔

File photo
File photo

سی بی آئی ترجمان آر سی جوشی نے یہاں بتایا کہ مختلف نیشنلائز بینکوں کی شکایات پر 30 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ان بینکوں میں انڈین اوورسیز بینک، یونین بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودا، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، آئی ڈی بی آئی، کینرا، انڈین بینک اور سینٹرل بینک آف انڈیا شامل ہیں۔

مسٹر جوشی نے بتایا کہ سی بی آئی دستوں نے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 100 مقامات پر چھاپے مارے۔

اس مقامات میں دلی، کانپور، متھرا، نوئیڈا، گروگرام، چنئی، تروورور، ویلور، تیروپور، بنگلور، گنٹور، حیدر آباد، بیلاری، ودودرا، کولکاتا، مغربی گوداوری، سورت، ممبئی، بھوپال، نماڑی، تروپتی، وشاکھا پٹنم، احمد آباد، راجکوٹ، کرنال، جے پور اور سری گنگا نگر شامل ہیں۔ یہ چھاپے گھپلوں کے خلاف خصوصی مہم کا حصہ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات اور دیگر اشیا / ڈیجیٹل شواہد برآمد کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.