شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ CASO Started in Shopian
ذرائع کے مطابق فوج کی 15 گھروال سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گنہ پورہ بلپورہ شوپیاں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ فورسز اہلکاروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے روشنی کا انتظام کیا ہے اور گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
وہیں دوسری طرف پولیس و فورسز نے ایک سرگرم عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے محند پورہ ترینج علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سرگرم عسکریت پسند عادل احمد ڈار ولد عبدل غنی ڈار ساکنہ ترینج شوپیاں کو ہتھیار سمیت گرفتار کرلیا ہے۔