قومی دارالحکومت دہلی میں 26 نومبر کو ملک میں فی 10 لاکھ آبادی پر اوسطاً کورونا ٹسٹنگ کی تعداد بڑھا کر 99 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 نومبر کو 11 لاکھ 31 ہزار 204 کورونا مریضوں کی جانچ کی گئی۔

اس ضمن میں ٹسٹنگ کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ 62 ہزار 749 ہوگئی، وہیں دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز93 لاکھ اور ہلاکتیں 1.35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔