اترپردیش ضلع بریلی میں منگل کو بشپ منڈل انٹر کالج میں کانگریس کی جانب سے میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جہاں میراتھن کے آغاز پر بھگدڑ مچنے سے کئی لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ میراتھن میں بھگدڑ کے بعد بریلی کے ضلع مجسٹریٹ نے سٹی مجسٹریٹ کو پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔ سٹی مجسٹریٹ کی تحقیقات کی بنیاد پر کوتوالی میں میراتھن کے منتظم کے خلاف کورونا گائیڈلائن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اترپردیش میں آئندہ 2022 کے اسمبلی انتخابات (Up Assembly Elections 2022 ) میں خواتین اور لڑکیوں کو اپنی طرف راغب کرنے اور ان کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے کانگریس کی جانب سے میراتھن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں منگل کو بریلی میں مراتھن کے دوران کئی لڑکیاں گر گئیں، جس میں کئی زخمی بھی ہوئے۔ دراصل میراتھن شروع ہوتے ہی افراتفری کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے کچھ لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ یہی نہیں۔ میراتھن کے دوران کووڈ-19 کے طے شدہ اصولوں پر بھی عمل نہیں کیا گیا اور جیسے ہی یہ معاملہ بریلی کے ضلعی افسر کے علم میں آیا، انہوں نے سٹی مجسٹریٹ کو جانچ کا حکم دیا۔
congress marathon to target girls goes awry
مزید پڑھیں:۔ ڈوڈہ: عوامی بیداری کے لیے میراتھن کا انعقاد
بریلی کے سٹی مجسٹریٹ راجیو پانڈے نے کانگریس میراتھن میں بھگدڑ اور کووڈ-19 کے قوانین کی عدم تعمیل کی تحقیقات کرنے کے بعد اپنی تحقیقاتی رپورٹ بریلی کے ضلع مجسٹریٹ مانویندر سنگھ کو پیش کی۔ جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ مانویندر سنگھ نے کانگریس پارٹی کی میراتھن کے منتظمین کے خلاف کورونا گائیڈلائن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔
بریلی کے ضلع افسر مانویندر سنگھ کے حکم پر کانگریس پارٹی کے ضلع صدر اشفاق ثقلینی اور دیگر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188، 269، 279، 3 کے تحت کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔