مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایک نوجوان خاتون نے ٹویٹر کے ذریعے ایڈیشنل کمشنر سے اپنی عصمت دری کی شکایت کی اور مدد کی التجا کی۔ متاثرہ کی شکایت پر تھانہ لسوڈیہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے تین بچوں کے باپ نے معلومات چھپا کر اس سے محبت کا ڈرامہ کیا۔ اس نے شادی کے بہانے اس کے ساتھ ’لیو ان ریلیشن شپ‘ میں رہ کر اس کا جسمانی استحصال کیا۔ لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ یہ شخص شادی شدہ ہے تو اس نے شادی کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے بعد اس نے شادی سے انکار کر دیا۔
لڑکی نے ٹویٹر کے ذریعے حکام کو اپنی روداد سنائی اور مدد مانگی۔ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ کی درخواست کے ساتھ معاملہ لسوڈیہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ مجھے ایک ٹویٹ موصول ہوا، جس میں ایک نوجوان خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی شکایت کی۔ ملزم نوجوان بھی اندور کا رہنے والا ہے۔ میں نے یہ معاملہ فوری طور پر ڈی سی پی سمپت اپادھیائے کو بھیج دیا۔ اس نے لڑکی سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Muslim Girl Converted To Hinduism: مسلم لڑکی نے ہندو لڑکے سے شادی کرکے مذہب کیا تبدیل