ETV Bharat / bharat

Can't Force Individual To Vaccinate: سپریم کورٹ میں مرکز کا حلف نامہ، کووڈ ویکسین زبردستی نہیں لگائی جاسکتی

اپنے موقف کو دہراتے ہوئے حکومت نے کہا کہ 'کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف ٹیکہ نہیں لگایا جا سکتا Cannot Force A Person to Get Vaccinated' تاہم حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-19 ویکسینیشن وسیع تر عوامی مفاد میں ہے۔

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 10:59 PM IST

سپریم کورٹ میں مرکز کا حلف نامہ، کووڈ ویکسین زبردستی نہیں لگائی جاسکتی

مرکزی حکومت Central Government نے سپریم کورٹ کے سامنے ایک بار پھر کووڈ19 ویکسین کے بارے میں اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف ویکسین نہیں لگائی جاسکتی Cannot Force A Person to Get Vaccinated، مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامہ میں 'ایوارا فاؤنڈیشن' کی جانب سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے رہنما خطوط متعلقہ شخص کی رضامندی کے بغیر زبردستی کووڈ-19 ویکسینیشن کی اجازت نہیں دیتے۔

اپنے موقف کو دہراتے ہوئے حکومت نے کہا کہ 'کسی بھی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف ٹیکہ نہیں لگایا جا سکتا۔' تاہم حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-19 ویکسینیشن وسیع تر عوامی مفاد میں ہے۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس کی وسیع تشہیر کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو اس کے فوائد کے بارے میں صحیح معلومات مل سکے اور وہ خود ہی ویکسینیشن کے لیے آگے آئیں۔ اس تناظر میں تمام شہریوں کو اشتہار کے ذریعے ضروری مشورہ دیا گیا ہے۔

حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے کوئی رہنما خطوط ( ایس او پیز) جاری نہیں کیے ہیں، جو کسی بھی مقصد کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ Vaccination Certificate کو لازمی قرار دیتے ہیں۔

مرکزی حکومت نے اپنے حلف نامے کے ذریعے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ پہلی اور دوسری خوراک کے ساتھ استفادہ کنندگان کی 100 فیصد کوریج کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے گزشتہ سال 3 نومبر کو’ 'ہر گھر دستک ابھیان‘ کا آغاز کیا گیا تھا۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.