ETV Bharat / bharat

نوئیڈا: لکھیم پور تشدد میں ہلاک ہونے والے کسانوں کی یاد میں کینڈل مارچ

لکھیم پور کھیری حادثے کے حوالے سے پوری ریاست میں مظاہرے کئے گئے، ارداس کئے گئے اور کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ گریٹر نوئیڈا میں بھی سینکڑوں کسانوں نے پری چوک/گول چکر پر کینڈل مارچ نکالا اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی اور جاں بحق ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

لکھیم پور تشدد میں ہلاک ہونے والے کسانوں کی یاد میں کینڈل مارچ

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 9:27 AM IST

Updated : Oct 14, 2021, 6:55 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ہلاک ہونے والے کسانوں کی یاد میں آج کینڈل مارچ نکالا گیا۔ گریٹر نوئیڈا میں بھی کسانوں کی بڑی تعداد نے ہلاک ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گول چکر کے قریب کینڈل مارچ نکالا۔ لوگوں نے ان کسانوں کو شہید کہا اور ریاستی و مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ملزم وزیر اور اس کے بیٹے کو بچا رہی ہے۔

لکھیم پور کھیری حادثے کے حوالے سے پوری ریاست میں مظاہرے کئے گئے، ارداس کئے گئے اور کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیں کی گئیں۔ گریٹر نوئیڈا میں بھی سینکڑوں کسانوں نے پری چوک/گول چکر پر موم کینڈل مارچ نکالا اور 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی اور جاں بحق ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:۔ ہمیں لکھیم پور واقعہ کا بدلہ لینا ہے : جینت چودھری

اس موقع پر کسانوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ طاقت کے نشے میں چور ایک وزیر کے بیٹے نے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی لیکن اب تک حکومت مجرموں کو بچا رہی ہے۔

وہیں کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ملزم مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کا استعفیٰ لے اور انہیں جیل میں قید کرے نیز پورے معاملے کی منصفانہ تحقیقات کرائے۔ تب ہی کسانوں کی روح کو سکون ملے گا۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 6:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.