ETV Bharat / bharat

UP Municipal Elections اترپردیش بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم اختتام پذیر

author img

By

Published : May 2, 2023, 9:09 PM IST

اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے کی ووٹنگ چار مئی کو ہوگی، جس کے لیے پہلے مرحلے کی مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ وہیں یوپی میں ہونے والے ان بلدیاتی انتخابات کو سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل تصور کیا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنو: اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت چار مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے لئے آج انتخابی مہم اختتام پزیر ہوگئی۔ پہلے مرحلے کے تحت 10میونسپل کارپوریشن،104نگرپالیکا پریشد اور 276نگر پنچایت کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ریاستی الیکشن کمشن آفیشیل نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے تحت پہلے مرحلے کی پولنگ 7مئی کو صبح سات بجے تا شام 6بجے تک ہوگی۔جبکہ ووٹوں کی گنتی 13مئی کو ہوگی۔میونسپل کارپوریشن میں ووٹ ای وی ایم کے ذریعہ جبکہ دوسرے مقامات پر بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے۔

آفیشیل نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت جن 9ڈویژن میں ووٹ ڈالے جائیں گے ان میں سہارنپور، مرادآباد، آگرہ، جھانسی، پریاگ راج، لکھنو، گورکھپور، وارانسی اور دیوی پاٹن شامل ہیں۔رائے دہندگان 7372پولنگ اسٹیشنوں کے 23614پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈال سکیں گے۔وہ اضلاع جہاں پر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوگی ان میں شاملی، مظفر نگر، سہانپور ، بجنور، امروہہ، مرادآباد، رامپور، سنبھل، آگرہ، فیروزآباد، متھرا، مین پوری،جھانسی، جالون، للت پور، کوشامبی، پریاگ راج، فتح پور، پرتاپ گڑھ،اناؤ،ہردوئی، لکھنؤ، رائے بریلی، سیتاپور،لکھیم پور کھیری، گونڈہ، بہرائچ، بلرامپور، شراوستی،گورکھپور، دیوریا، مہاراج گنج، کشی نگر، غازی پور، وارانسی، چندولی اور جونپور شامل ہیں۔

اسٹیٹ الیکشن کمیشنر منوج کمار نے کہ اکہ 2۔40کروڑ رائے دہندگان پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے اہل ہیں۔پہلے مرحلے میں میونسپل کارپوریشن میں میئر کے 10عہدے،کارپوریٹرس کے 820عہدے،نگرپالیکاپریشد میں چیئرمین کے 103اور وارڈ ممبرس کے2740 عہدوں جبکہ نگرپنچایت میں 275چیئرمین اور 3845 ممبرس کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔وہیں پولیس ترجمان نے نے بتایا کہ غیرجانبدارانہ و منصفانہ ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس کے تحت مجموعی طور سے 19880انسپکٹر۔ سب انسپکٹر،101477ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل اور 47985ہوم گارڈس ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

پولیس ترجمانے بتایا کہ پولیس فورس کے علاوہ86کمپنیاں اور پی اے سی کی دو پلاٹونس،سنٹرل آرمڈ فورسسز کی 35کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ساتھ ہی 7500زیر تربیت سب۔انسپکٹر کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ ان کی الیکشن ٹریننگ ہوسکے۔یوپی میں ہونے والے ان بلدیاتی انتخابات کو سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کا سیمی فائنل تصور کیا جارہا ہے۔اسی کے پیش نظر حکمراں جماعت و اپوزیشن جماعت کے لیڈران بشمول بی جےپی ، سماج وادی پارٹی(ایس پی)، اور کانگریس نے اپنے اپنے امیدواروں کےلئے پورے شدو مد کے ساتھ انتخابی مہم چلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mayawati Slams Casteist Parties مسلم سماج کو دی ترجیح تو ذات وادی پارٹیوں کی اڑ گئی نیند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.