اس موقع پر میونسپل کارپوریشن سوپور کے اہلکار نے سوپور اور اس کے گرد و نواح میں جگہ جگہ جا کر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن سوپور کے کونسلر عرفان علی نے بنایا کہ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ کورونا وائرس کے خلاف مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ اس لیے عوام کو اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہاں احتیاط ضرور کریں۔
انہوں نے بتایا کہ سوپور میونسپل کارپوریشن کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے بالکل تیار ہیں اور اس سلسلہ میں ہمارے ملازمین دن رات کام کررہے ہیں اور ہم آنے والے دنوں میں سوپور میں ہر جگہ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے عمل کو جاری رکھیں گے۔