ETV Bharat / bharat

ضمنی انتخابات نتائج: بنگال میں ٹی ایم سی، آسام میں بی جے پی اور ہماچل میں کانگریس کی دھوم

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 2:16 PM IST

Updated : Nov 2, 2021, 10:54 PM IST

راجستھان اور ہماچل میں کانگریس، آسام میں بی جے پی اور بنگال میں ترنمول نے تمام سیٹیں جیتیں

22:38 November 02

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی پارٹی نے آسام کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ ہماچل پردیش میں کانگریس نے ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس نے چاروں سیٹیں جیت کر ریاست میں حکمراں بی جے پی کو شکست دی۔  کانگریس نے راجستھان میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھریاواڑ اور ولبھ نگر دونوں اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے چاروں اسمبلی سیٹوں - دنہاٹا، گوسابہ کھردہ اور شانتی پور پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مدھیہ پردیش میں حکمراں پارٹی بی جے پی نے کھنڈوا پارلیمانی حلقہ اور جوبٹ اور پرتھوی پور اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ رائےگاؤں اسمبلی سیٹ پر شروع میں پیچھے رہنے والی کانگریس نے آخر کار کامیابی حاصل کر لی ہے۔

انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی ) کے ایم ایل اے ابھے چوٹالہ نے ہریانہ کی ایلن آباد اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی-جن نائک جنتا پارٹی کے امیدوار، حکمران اتحاد کے امیدوار گوبند کنڈا کو 6708 ووٹوں سے شکست دی۔

جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے امن بھوشن ہزاری نے بہار کے کشیشوراستھان (ریزرو) اسمبلی حلقہ سے ضمنی انتخاب میں 12000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ مسٹر ہزاری نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے امیدوار گنیش بھارتی کو 12698 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ جے ڈی یو نے اس سیٹ پر اپنی گرفت برقرار رکھی ہے۔

وائی ​​ایس آر کانگریس نے آندھرا پردیش میں بدویل سیٹ کو برقرار رکھا ہے۔ بی جے پی کے رمیش بھوسنور نے کرناٹک ضمنی انتخابات میں کانگریس کے اشوک مناگولی کو شکست دے کر سندھگی سیٹ جیت لی ہے۔

کانگریس نے آٹھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے تین ہماچل پردیش، دو راجستھان اور ایک ایک مدھیہ پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر میں جیت حاصل کی ہے۔ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور کرناٹک بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں ہیں۔
بی جے پی نے اب تک اعلان کردہ چھ اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں سے تین سیٹیں آسام، دو مدھیہ پردیش اور ایک کرناٹک میں ہے۔
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے ریاست کے چاروں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یونائیٹڈ پیپلز پارٹی- لبرلز نے آسام میں دو سیٹیں، انڈین نیشنل لوک دل نے ہریانہ میں ایک سیٹ، نیشنل پیپلز پارٹی نے میگھالیہ میں دو اور یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک سیٹ جیتی۔

میزو نیشنل فرنٹ نے میزورم میں ایک سیٹ اور نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی نے ناگالینڈ میں ایک سیٹ جیتی۔
ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت سے خوش ہوکر پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ یہ کانگریس پارٹی کے ایک عام کارکن کی جیت ہے۔ نفرت کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ کوئی ڈرے نہیں‘‘۔
(یو این آئی)

17:50 November 02

ہریانہ ضمنی انتخاب: اعلانا آباد اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کو شکست کا سامنا، این ایل ڈی کے امیدوار کامیاب

ہریانہ کی اعلانا آباد اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں انڈین نیشنل لوک دل امیدوار ابھے چوٹالہ نے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے بی جے پی۔جے جے پی اتحاد کے امیدوار گوند کانڈا کو 6 ہزار 708 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ اعلانا آباد ضمنی انتخاب میں ابھے چوٹالہ کو 65 ہزار 897 ووٹ ملے۔ گووند کانڈا کو 59 ہزار 189 ووٹ ملے۔ جبکہ کانگریس کے پون بینیوال کو 20 ہزار 857 ووٹ ملے۔ اعلانا آباد سیٹ کے لیے 30 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

16:47 November 02

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: جوباٹ کی جیت پر شیوراج کا بی جے پی کارکنوں کو مبارکباد

مدھیہ پردیش کے جوباٹ سے بی جے پی امیدوار سلوچنا راوت نے جیت درج کی ہے۔ اس جیت پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتےہوئے لکھا کہ ' یہ جیت صرف جوباٹ کی نہیں، بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ کیے گئے فلاحی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، یہ جیت اس کام پر مہر ہے۔ میں اپنے تمام ساتھیوں، کارکنوں کی غیر معمولی محنت اور تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

16:31 November 02

ہماچل پردیش ضمنی انتخابات میں کانگریس کا دبدبا، سبھی سیٹوں پر جیت درج

کانگریس نے ہماچل پردیش کے ضمنی انتخابات میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سیٹوں پر جیت درج کروائی ہے، کانگریس نے فتح پور، ارکی، جُبل کوٹکھائی اسمبلی حلقوں میں جیت حاصل کی ہے۔

15:44 November 02

ممتا نے ترنمول کے تمام فاتح امیدواروں کو مبارکباد دی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے چاروں فاتح امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال ہمیشہ ’پروپیگنڈہ اور نفرت کی سیاست‘ کی جگہ ترقی اور اتحاد کا انتخاب کرے گا۔

بنرجی نے ٹویٹر پر کہا،’میری تمام چاروں فاتح امیدواروں کو دلی مبارکباد۔ یہ جیت عوام کی جیت ہے کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگال کس طرح ہمیشہ پروپیگنڈے اور نفرت کی سیاست کے بجائے ترقی اور اتحاد کا انتخاب کرے گا‘۔

انہوں نے دہرایا،’عوام کے ’آشیرواد‘ سے، ہم بنگال کو مزید بلندیوں پر لے جانے کا وعدہ کرتے ہیں‘۔

پارٹی نے چاروں اسمبلی حلقوں گوسابہ، کھردہ، دنہاٹا اور شانتی پور میں کامیابی حاصل کی ہے۔

(یو این آئی)

15:13 November 02

دادر اور نگر حویلی لوک سبھا سیٹ پر شیو سینا کو جیت حاصل ہوئی ہے۔

15:00 November 02

مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات: کھانڈوا لوک سبھا سیٹ اور دو اسمبلی سیٹ میں بی جے پی کو سبقت، رائے گاؤں میں کانگریس آگے

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا لوک سبھا سیٹ میں بی جے پی امیدوار گیانیشور پاٹل 45 ہزار 647 ووٹوں سے کانگریس امیدوار سے آگے چل رہے ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش کے تین اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ جس میں بی جے پی پرتھویپور اور جوباٹ میں آگے چل رہی ہے، وہیں کانگریس کو رائے گاؤں میں سبقت حاصل ہے۔ پرتھویپور اور جوباٹ دونوں ایس ٹی ریزو سیٹ ہیں، وہیں رائے گاؤں ایس سی کے لیے ریزو ہے۔

14:56 November 02

ہریانہ کے اعلانا آباد اسمبلی حلقہ سے انڈین نیشنل لوک دل کے امیدوار ابھئے سنگھ چوٹالہ 6 ہزار 573 ووٹ سے آگے ہیں۔

14:34 November 02

بہار ضمنی انتخابات: جے ڈی یو کے امیدوار کامیاب، تاراپور سے آر جے ڈی کو سبقت

ضمنی انتخاب میں بہار کے کوشیشوراستھان اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے امیداور نے جیت حاصل کرلی ہے۔ وہیں دوسرے اسمبلی حلقہ تاراپور سے آر جے ڈی کے انیل کمار آگے چل رہے ہیں۔

14:27 November 02

مغربی بنگال کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔  

14:21 November 02

منڈی پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار کی جیت

منڈی کے پارلیمانی حلقے سے کانگریس امیدوار پرتیبھا سنگھ نے جیت حاصل کی۔ ہماچل پردیش کے سابق وزیراعلی ویربھدر سنگھ کی اہلیہ پرتیبھا سنگھ پانچویں بار میدان میں اتری تھیں۔ اس سے پہلے انہیں دو بار جیت اور دو بار شکست حاصل ہوئی ہے۔ پہلی جیت انہوں نے سنہ 2004 کے عام انتخابات و دسری جیت سنہ 2013 کے ضمنی انتخابات میں حاصل کی تھی۔

14:16 November 02

ہماچل میں کانگریس کی بڑی جیت

آسام میں پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان پانچ میں سے ایک سیٹ پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔

وہیں مغربی بنگال کے دن ہاٹا سیٹ پر ترنمول کانگریس نے شاندار جیت حاصل کی ہے، ضمنی انتخاب میں ادیان گوہا نے بی جے پی کے اشوک منڈل کو شکست دے دی ہے۔ ادئے کو کل ایک لاکھ 51 ہزار 163 ووٹ ملے ہیں۔ مغربی بنگال میں چار اسمبلی حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوئے ہیں۔ کوچ بہار کے دن ہاٹا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان و مرکزی وزیر نشیت پرمانک نے جیت حاصل کی تھی، لیکن انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت باقی رکھتے ہوئے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔جس کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخاب ہوئے اور اب اس سیٹ سے ادیان گوہا نے جیت حاصل کرلی ہے۔

راجستھان کی دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جن میں سے دھاریاواڑ سیٹ کے نتیجہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہاں سے کانگریس کے ناگراج مینا تقریباً 18 ہزار 747 ووٹوں سے فتح یاب ہوئے ہیں۔ ناگراج مینا کو 69 ہزار 556 ووٹ حاصل ہوئے ہیں، جبکہ بی جے پی کے امیدوار کھیت سنگھ کو 46 ہزار 367 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں بی ٹی پی کو 50 ہزار 809 ووٹ ملے ہیں۔ اس لحاظ سے بی جے پی اس انتخاب میں تیسرے نمبر پر رہی ہے۔ ادھر، ولبھ نگر سیٹ سے بھی کانگریس 6 ہزار 458 ووٹ سے آگے چل رہی ہے۔

میزورم کے یویریال اسمبلی حلقہ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں حکمراں جماعت ایم این ایف( میزو نیشنل فرنٹ) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایم این ایف کے امیدوار کے لالداونگلیانا نے زورم پیپلز موومنٹ کے امیدوار لالتلانماویہ کو 1 ہزار 284 ووٹوں سے شکست دی۔ لالداونگلیانا کو 5,820 ووٹ ملے، جبکہ لالتلانماویہ کو 4,536 ووٹ (31.15 فیصد) ملے۔

کانگریس امیدوار چلروسنگا رالٹے 3,927 ووٹ (26.96 فیصد) کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اور بی جے پی امیدوار صرف 246 ووٹ حاصل کر سکے۔

ہماچل پردیش کے جبل کوٹکھائی اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس امیدوار روہت ٹھاکر نے اس سیٹ سے 6103 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ روہت ٹھاکر کو اب تک اپنی سیاسی زندگی میں دو بار فتح اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس بار ان کا مقابلہ سابق وزیر نریندر براگٹا کے بیٹے چیتن براگٹا سے تھا، جہاں انہوں نے چیتن براگٹا کو6 ہزار ووٹ سے شکست دی۔

وہیں ہماچل پردیش کے منڈی کے پارلیمانی سیٹ سے پرتیبھا سنگھ بی جے پی امیدوار بریگیڈئیر کشال ٹھاکر منڈی سے 5ہزار 920 ووٹ سے آگے چل رہی ہیں۔

14:06 November 02

بھارت کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 29 اسمبلی سیٹوں اور تین لوک سبھا سیٹوں کے لیے گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں۔

تلنگانہ کے حضور آباد سے بی جے پی کے امیدوار آگے نظر آرہے ہیں۔ پہلے دو راؤنڈ میں بی جے پی کی امیدوار ایٹیلا راجیندر 358 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

ہریانہ کے اعلانا آباد اسمبلی حلقہ سے انڈین نیشنل لوک دل کے جنرل سیکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ بی جے پی کے گوبند کانڈا سے آگے چل رہے ہیں۔ اس نشست پر 30 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

کرناٹک کے دو اسمبلی حلقوں سندگی اور ہنگالا پر 30 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ شروعاتی کچھ گھنٹوں میں سندگی اسمبلی حلقہ میں حکمراں جماعت بی جے پی آگے نظر آرہی ہے، جبکہ ہنگالا میں کانگریس امیدوار آگے ہے۔

مہاراشٹر میں دیگلر اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے ہورہی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس امیدوار جتیش راؤ صاحب کو بی جے پی کے سبھاش پیراجی راؤ سبنے سے آگے چل رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں بر سرِ اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کھنڈوا پارلیمانی حلقہ، جوبٹ اور پرتھوی پور اسمبلی حلقوں میں برتری حاصل کر لی ہے تاہم رائے گاؤں اسمبلی سیٹ پر کانگریس 14 سو ووٹ لے کر آگے ہے جو شروع میں پیچھے تھی۔

بہار اسمبلی کی دو سیٹوں تارا پور اور کشیشورستھان (ریزرو) کے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 8 بجے شروع ہو گئی ۔ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق ضمنی انتخابات والی دونوں سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) سے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

جن سیٹوں پر لوک سبھا کے ضمنی انتخابات ہوئے ان میں دادر اور نگر حویلی، ہماچل پردیش کے منڈی اور مدھیہ پردیش کا کھنڈوا شامل ہے۔ دادر اور ناگر حویلی لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2021, 10:54 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.