ETV Bharat / bharat

Congress Slams Modi Govt غلط پالیسیاں اپنا کر مودی روزگار کے ذرائع اور ملازمتوں کے مواقع ختم کررہے ہیں، کانگریس - ہ گورننس کو شخصی مرکز بنا کر

کانگریس نے کہا کہ گورننس کو شخصی مرکز بنا کر، وزیر اعظم نے حکمرانی کو برباد کر دیا ہے۔ وہ اپنے جاب میلوں کے ذریعے اسے مزید نیچے لے جا رہے ہیں، وہ ایسا کررہے ہیں جیسے کہ انہوں نے یہ ملازمتیں ذاتی طور پر تخلیق کی ہوں اور وہ ملازمت پانے والوں کو اپنے پاس سے ادائیگی کر رہے ہوں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 16, 2023, 4:06 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نوٹ بندی، ناقص اشیا اور خدمات ٹیکس نیز پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری جیسی غلط پالیسیوں کو اپنا کر ملک میں روزگار کے ذرائع اورملازمتوں کے مواقع ختم کرنے کا الزام لگایا۔آج ہی دن میں قومی روزگار میلہ پروگرام میں مرکزی حکومت کی طرف سے 71,000 تقرری نامے تقسیم کئے جانے اور اس موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کے بعد کانگریس کے چیف ترجمان اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا، 'ملک کے نوجوان جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نے نوٹ بندی اورناقص گڈز اینڈ سروسز ٹیکس نافذ کرکے، پبلک سیکٹر کے اداروں کی ہول سیل پرائیویٹائزیشن اورانتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو اپاہج کر کے لاکھوں لاکھ نوکریوں کو ختم کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، "گورننس کو شخصی مرکز بنا کر، وزیر اعظم نے حکمرانی کو برباد کر دیا ہے۔ وہ اپنے جاب میلوں کے ذریعے اسے مزید نیچے لے جا رہے ہیں، وہ ایسا کررہے ہیں جیسے کہ انہوں نے یہ ملازمتیں ذاتی طور پر تخلیق کی ہوں اور وہ ملازمت پانے والوں کو اپنے پاس سے ادائیگی کر رہے ہوں۔غورطلب ہے کہ کانگریس بے روزگاری کے مسئلے کے لیے کچھ خاص نہ کرنے پر مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Appointment Letter by PM وزیراعظم مودی 16 مئی کو تقریباً 71 ہزار تقرری لیٹرقسیم کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.