ETV Bharat / bharat

مظفر نگر تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے نئی منڈی میں بینک میں رقم جمع کروانے جا رہے گڑ کے تاجر کے منیم سے 8 فروری کو بدمعاشوں نے دن دہاڑے بندوق کی نوک پر چار لاکھ روپے کی نقد رقم لوٹ لی اورفرار ہو گئے۔

مظفر نگر تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں کا احتجاج
مظفر نگر تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں کا احتجاج
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 3:35 PM IST

لوٹ کی اس واردات کے بعد شہر میں ہراس پھیل گیا تھا ، پولیس کے اعلی افسران نے موقع پر پہنچ کر جلد ہی اس کیس کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر تاجر بھی رضامند ہو گئے تھے۔ اس کیس میں ایک ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا جس پر تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں نے مظفرنگر ایس ایس پی آفس پر پہنچ کر اس کیس کے جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظفر نگر تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں کا احتجاج

8 فروری کو شہر کے نئی منڈی علاقے میں گڑ کا کاروبار کرنے والے تاجر سنجے مشرا کا منیم معمول کی طرح اسکوٹر پر جانسٹھ روڈ پر واقع ایک بینک سے رقم نکال کر واپس ہورہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے منیم کو کے پاس سے تقریبا چار لاکھ روپے سے بھرا ہوا بیگ اور ان کی اسکوٹی چھین کر فرار ہوگئے۔

منیم کی جانب سے چیخ و پکار نکرنے سے قبل ہی یہ بائیک سوار تیزی سے فرار ہوگئے تھے۔ گڑ کے کاروباری کے منیم سے لاکھوں روپے کی لوٹ ہونے کی واردات سے لوگوں میں افرا تفری مچ گئی تھی اور پولیس محکمے کے اعلی افسران نے اس لوٹ کی واردات کا جلد از جلد پتہ چلانے کی یقین دہائی کرائی تھی جس پر تاجر بھی راضی ہوگئے تھے۔

ایک ہفتے سے زائد گزرنے کے بعد بھی پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کیے جانے پر تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں نے آج مظفرنگر ایس ایس پی آفس پہنچ اس کیس کے جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ایس ایس پی آفس پر موجود افسران نے تاجروں اور ہندو مذہبی تنظیموں کو اس کیس کو تین دنوں کے اندر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.