حیدرآباد: تلنگانہ کے کچھ علاقوں میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.3 ناپی گئی۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق آج صبح 7:27 بجے تلنگانہ کے مولوگو میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ حیدرآباد سے تقریباً 250 کلومیٹر دور واقع مولوگو میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رنگاریڈی ضلع میں دو سیکنڈ کی مختصر مدت کے لیے زمین ہل گئی۔ بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کوٹھا گوڈیم، مانوگورو، چرلا، بھدراچلم اور ناگولاونچا منڈلوں میں زمین ہل گئی۔ دوسری طرف وجئے واڑہ میں چند سیکنڈ کے لیے زمین ہل گئی۔ جگہ پیٹ شہر اور آس پاس کے دیہات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر اپارٹمنٹس سے باہر نکل آئے۔
اس ضلع میں شدید جھٹکے:
گوداوری ضلع کے کیچمنٹ ایریا کے اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ورنگل اور کھمم میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ صبح 7.27 بجے، مولوگو کے مرکز میں ہلکا زلزلہ آیا۔ پیداپلی، سدی پیٹ اور کریم نگر ضلع میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جگتیا میں چند سیکنڈ کے لیے زمین ہل گئی۔ محبوب نگر ضلع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔