ETV Bharat / bharat

پاک مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گری، 23 افراد ہلاک - bus falls into ravine in pakistan

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) ایک پہاڑی علاقہ ہے۔ اس علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کے باعث اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

bus falls into ravine in pakistan occupied kashmir

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 7:55 AM IST

پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں بدھ کے روز ایک بس کے گہری کھائی میں گرنے سے اس میں سوار کم از کم 23 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق حادثہ ریجن کے ضلع سدھنوتی میں اس وقت پیش آیا جب ایک بس ضلع کے بلوچ علاقے سے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی طرف جارہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ بس میں کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور وہ 500 میٹر سے زیادہ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس ٹریبیون اخبار نے ایک امدادی کارکن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔ سات افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ 16 نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پاکستانی روزنامہ 'ڈان' کی خبر کے مطابق سڑک کنارے ایک دکاندار نے گاؤں کی مسجد کے امام کو ٹیلی فون پر حادثے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد امام نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اس کا اعلان کیا اور گاؤں والوں سے کہا کہ وہ جائے حادثہ پر جاکر راحت اور بچاؤ کام میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک مقبوضہ کشمیر کے 27 مسافرین سرحد پر پھنسے

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) ایک پہاڑی علاقہ ہے۔ اس علاقے میں سڑکوں کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی لاپرواہی کے باعث اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے اضلاع پونچھ اور نیلم میں گزشتہ ماہ دو الگ الگ سڑک حادثات میں کم از کم چار طلباء ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.