نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جنوب مشرقی دہلی کی ڈی سی پی ایشا پانڈے نے کہا کہ ایس ڈی ایم سی کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 186/353/34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سوریان نے کارپوریشن کمشنر کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ پیر کو شاہین باغ میں کارپوریشن کی جانب سے کی جا رہی مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والے مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان اور کونسلر واجد خان کے خلاف مناسب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے۔FIR Register Against Assembly Member Amanatullah Khan
قومی دارالحکومت میں مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارپوریشن کی طرف سے کی جا رہی کارروائی کو لے کر پورے معاملے نے تنازعہ کی شکل اختیار کر لی۔ اس دوران شاہین باغ میں پیر کو کارپوریشن کی جانب سے مبینہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کی جارہی کارروائی میں تقریباً 2 گھنٹے تک احتجاج کیا گیا۔ جس کے بعد جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سوریان نے کارپوریشن کمشنر گیانیش بھارتی کو خط لکھ کر شاہین باغ میں کارپوریشن کی جانب سے مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف حکومتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں مقامی ایم ایل اے امانت اللہ خان اور وارڈ 102 کے کونسلر واجد خان کے خلاگ مساسب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے
مزید پڑھیں:۔ Bulldozers in Shaheen Bagh: شاہین باغ میں عوام کے زوردار احتجاج کے بعد خالی لوٹا ایم سی ڈی کا بلڈوزر
واضح رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ Shaheen Bagh Delhi میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کرنے کے لیے بلڈوزر پہنچا، جس کو لے کر علاقے کے سیاسی، سماجی اور ملی شخصیات نے زوردار احتجاج کیا۔ تقریباً چار گھنٹے کے بعد ایس ڈی ایم کے دستے کو شٹرنگ اور مرمت کے کام کے لیے لگے بانس بلی کو ہٹا کر خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔