نئی دہلی: دہلی کے آزاد مارکیٹ میں زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا جبکہ تقریبا سات مزدوروں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ راحت و رسانی کا کام جاری ہے۔ تفصیلی معلومات کا انتظار ہے۔Building collapsed in Delhi
اس واقعہ کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو تقریباً 8:30 بجے دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تین افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ دوسروں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Building Collapsed in Narela: دہلی کے نریلا میں تین منزلہ عمارت منہدم، چار ہلاک
دہلی کے فائر ڈائریکٹر جنرل اتل گرگ نے بتایا کہ صبح آزاد مارکیٹ کے مکان نمبر 754 کے گرنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام میں شامل اے ڈی او رویندرا نے بتایا کہ اب تک تین لوگوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال بھیجا گیا ہے، جب کہ اب بھی چھ سے سات افراد کے ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو کے لیے مقامی پولیس کے ساتھ دیگر اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔