ETV Bharat / bharat

BSF Shot Down Pakistani Drone بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا - ڈرون سے منشیات کی کھیپ برآمد

پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سکیورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو مار گرایا۔ ڈرون سے منشیات کی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔

بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

author img

By

Published : May 23, 2023, 9:05 AM IST

امرتسر: پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے پاس بی ایس ایف نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈرون کو مار گرایا ہے۔ تباہ کیے گئے پاکستانی ڈرون سے منشیات کی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے کہا کہ پیر کو پنجاب کے امرتسر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس منشیات لے جارہے ایک پاکستانی ڈرون کو مارا گرایا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ تلاشی کے دوران، ہیروئن کے دو مشتبہ پیکٹ ضبط کیے گئے۔ بی ایس ایف کے کمانڈنٹ اجے کمار مشرا نے بتایا کہ بی ایس ایف کی 144 کور کے جوانوں نے بی او پی راجاتل علاقے میں ایک ابھیان چلایا جس میں ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔ 2 پیکٹ ضبط کیے گئے ہیں جن میں ہیروئن ہونے کا شبہ ہے۔

  • BSF shot down a Pakistani drone carrying narcotics near the International border in Punjab's Amritsar

    Troops of 144 Corps of BSF conducted an operation in the BOP Rajatal area in which a drone has been shot down. 2 packets suspected to be of heroin have been seized: Ajay Kumar… pic.twitter.com/SJmuW8dLcy

    — ANI (@ANI) May 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل اتوار کو بھی بی ایس ایف اہلکاروں نے پنجاب میں امرتسر کے قریب بین الاقوامی سرحد کے پاس منشیات لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا تھا۔ بی ایس ایف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے ہفتہ کی رات تقریباً 8:48 بجے امرتسر ضلع کے دھنو کلاں گاؤں میں مشتبہ پاکستانی ڈرون کی آواز سنی۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے فوری طور پر ڈرون کو روکنے کے لیے کارروائی کی اور پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ علاقے میں ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرس، 300 آر ٹی کے) اور ایک کھیپ برآمد کی جس میں مشتبہ منشیات کے تین پیکٹ تھے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ مشتبہ ہیروئن کی برآمد شدہ کھیپ کا کل وزن تقریباً 3.3 کلوگرام ہے۔ بی ایس ایف جوانوں نے پاکستان کی ایک اور مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : Drugs Recovered in Punjab پنجاب میں پندرہ کلو سے زائد ہیروئن برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.