دارالحکومت دہلی میں گذشتہ روز پٹرول 39 پیسے کے اضافے سے 90.58 روپے اور ڈیزل 37 پیسے کے اضافے سے 80.97 روپے فی لیٹر پر آگئے۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
دارالحکومت دہلی میں پٹرول 39 پیسے اور ڈیزل 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اونچی سطح پر ہیں۔ کچھ شہروں میں 100 روپے کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔
نیا سال پٹرولیم ایندھن کے لئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک کل پٹرول 24 دن مہنگا ہوا اور ان 24دنوں میں دنوں میں 06.77 روپے مہنگا ہوگیا۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔ نئے سال کے 24 دن کے دوران ڈیزل 07.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔
یو این آئی