ETV Bharat / bharat

برازیل میں چینی ویکسین 'سائینوویک' کے استعمال پر پابندی - Brazil bans Sinovac

یہ پابندی سائینوویک کی 1.21 کروڑ خوراکوں کے 25 بیچز کی ملک میں سپلائی کے بعد عائد کی گئی ہے۔ تاہم چین سے سائنوویک ویکسین کی کل 90 لاکھ خوراکوں پر مشتمل مزید 17 بیچ کو یہاں بھیجے جانے ( شپمنٹ) کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 2:15 PM IST

برازیل کی حکومت نے کورونا وائرس کے لیے چین سے تیار سائینوویک ویکسین کی لاکھوں خوراکیں تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ ان ویکسین کی سپلائی ایک ایسی فیکٹری سے کی گئی تھی جو ریگولیٹر کی جانب سے منظور شدہ نہیں ہے۔

ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی انویسا نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا 'انویسا نے اس ہفتے کے روز چین میں ایک پلانٹ میں پیک کردہ کورونا ویک ویکسین کے بیچ کی تقسیم پر روک لگادی جسے ایمرجنسی استعمال کی اجازت نہیں ملی تھی۔'

یہ پابندی کورونا ویک کی 1.21 کروڑ خوراکوں کے 25 بیچز کی ملک میں سپلائی کے بعد عائد کی گئی ہے۔ دریں اثنا، چین سے سائنوویک ویکسین کی کل 90 لاکھ خوراکوں پر مشتمل مزید 17 بیچ کو یہاں بھیجے جانے ( شپمنٹ) کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایک چوتھائی ڈاکٹر ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد بھی کورونا سے متاثر

انویسا نے تین سے 17 برس کی عمر کے زمرے کے لئے مناسب افادیت اور حفاظتی اعداد و شمار کی کمی کے سبب اگست کے آخر میں اس عمر کے بچوں میں کورونا ویک شاٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.