ETV Bharat / bharat

Bihar Man Acquitted 43 Years Later ترالیس سال بعد ملزم کو ملی ضمانت

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 12:10 PM IST

بکسر ضلع سے تعلق رکھنے والے منا سنگھ 43 سال بعد جیل سے رہا ہوئے ہیں۔ ان پر ایک مقامی تاجر پر حملہ کرنے کا الزام تھا تاہم انہوں نے عدالت کے فیصلہ پر خوشی کا ظہار کیا۔ Bihar Man Acquitted 43 Years Later

ترالیس سال بعد ملزم کو ملی ضمانت
ترالیس سال بعد ملزم کو ملی ضمانت

پٹنہ: بہار کے بکسر ضلع کے ایک شخص کو جسمانی حملہ اور فائرنگ کے ایک معاملے میں بری کر دیا گیا۔ چار دہائی قبل جب ملزم کی عمر 10 سال کی تھی۔ اس کو مذکورہ معاملہ کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ ستمبر 1979 کا ہے، جب کچھ لوگوں نے مبینہ طور پر مرار پولیس اسٹیشن کے تحت چوگئی گاؤں کے ایک مقامی تاجر پر حملہ کیا تھا۔ اسی معاملہ میں ملزم کو جیل ہوگئی تھی۔ Bihar Man Acquitted 43 Years Later

جب تاجر نے ایف آئی آر میں منا سنگھ کا نام درج کرایا تھا، اس وقت منا سنگھ کی عمر صرف 10 سال 5 ماہ تھی۔ کیس کی سماعت 2012 سے ڈسٹرکٹ کورٹ بکسر کے جوینائل جسٹس بورڈ کے سامنے اور اس سے پہلے ضلع عدالت میں چل رہی تھی۔ منا سنگھ پر تعزیرات ہند کی دفعہ 148 اور 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ داعش سے روابط کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوان 5 سال بعد رہا

کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر راجیش سنگھ، جو نوعمر انصاف بورڈ کے پریذائیڈنگ افسر تھے، نے شکایت کنندہ اور گواہوں کو بار بار نوٹس جاری کیے لیکن ان میں سے کوئی بھی اس کے سامنے پیش نہیں ہوا اور ان کی غیر موجودگی میں منا سنگھ کو بری کر دیا گیا۔ منا سنگھ جو اب 53 سال کے ہیں، نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا، لیکن کیس کے طویل التواء پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.