ETV Bharat / bharat

Dilapidated Roads in Anantnag بونہ دیالگام - براکپورہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

بونہ دیالگام - براکپورہ سڑک کی خستہ حالی سے مقامی لوگ کافی پریشان ہیں۔ اس سڑک پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش رہتا ہے اور علاقہ اچھہ بل اور اننت ناگ کے سبھی اسکولی گاڑیوں کا گزر اسی سڑک سے ہوتا ہے، کئی مرتبہ گاڑیوں کے پھنس جانے سے اسکولی بچوں کو گھنٹوں شدید دھوپ میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Roads in Anantnag

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 7:18 PM IST

بونہ دیالگام - براکپورہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بونہ دیالگام - براکپورہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ سڑک کی حالت کافی نا گفتہ بہ ہونے کی وجہ سے اس پر بڑے بڑے گڈھے بن گئے ہیں، جس کی وجہ سے رابطہ سڑک پر سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ بارش ہونے کے بعد سڑک پر کافی پانی جمع ہو جاتا ہے اور اس دوران مذکورہ سڑک پر سفر کرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے، وہیں ڈرینیج کا بندوبست نہ ہونے کے سبب نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ اب اگر اس سڑک کی مرمت کا کام کبھی ہوتا بھی ہے تو وہ محض ایک مہینے میں دوبارہ سے خستہ حال ہوجاتی ہے، کیونکہ سڑک کے دونوں اطراف کوئی بھی پروٹیکشن بنڈ تعمیر نہیں کیا جارہا ہے۔ نتیجتاً سڑک کی مرمت کے لیے جتنی بھی رقومات خرچ کی جاتی ہیں، وہ تمام رقومات ضائع ہو جاتی ہیں۔ Bondialgam - Brakpora road condition is very bad

اس سڑک پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش رہتا ہے اور علاقہ اچھہ بل اور اننت ناگ کے سبھی اسکولی گاڑیوں کا گزر اسی سڑک سے ہوتا ہے، کئی مرتبہ گاڑیوں کے پھنس جانے سے اسکولی بچوں کو وہاں پر گھنٹوں شدید دھوپ میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمیں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے دن میں کم از کم 10 بار دھکا دینے کے لیے آنا پڑتا ہے۔ اس سڑک پر چلنے سے ہمیں کافی دشواریاں پیش آتی ہیں اور ہمیں اس بات کی فکر لگی رہتی ہیں کہ اسکولی گاڑیوں کے یہاں سے گزرتے وقت خدا نخواستہ کوئی حادثہ پیش نہ آ جائے۔ کیونکہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے اب اس سڑک پر سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:۔ Dilapidated Roads in Awantipora : اونتی پورہ میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ان علاقوں میں نالیاں جام ہونے کے سبب پانی عموماً سڑک کے بیچوں بیچ بہتا رہتا ہے اور ان نالیوں میں کچرا جمع ہونے کے سبب بدبو پھیل جاتی ہے، جس کی وجہ سے وبائی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مسئلہ کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا، اس کے با وجود بھی اس کا ازالہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سے اس معاملہ کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سڑک کی تعمیر نو کا کام شروع کرنے سے پہلے دونوں اطراف سے ایک پروٹیکشن بنڈ تعمیر کیا جائے تبھی اس سڑک کی مرمت کا کام محفوظ رہے گا ۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے اسیسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئیر آر اینڈ بی مدثر احمد سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام سڑکوں پر میکڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا اور بہت جلد اس سڑک پر مرمت اور میکڈمائزیشن کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.