قومی خبر رساں ایجنسی اے بی آئی نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی ہے۔
اس سے قبل بولیویا موومنٹ فار سوشلزم پارٹی (ایم اے ایس) نے جمعرات کی شام دیر گئے اپنے دفتر پر بارود سے حملہ کرنے کی اطلاع دی تھی۔
پارٹی کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سوشلسٹ صدر آرس وہاں ایک میٹنگ کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ڈائنا مائٹ کے بجائے پٹاخے کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس معاملے کی ابھی تفتیش جاری ہے۔
بولیویا کے سابق صدر اور ایم اے ایس رہنما ایوو مورالس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے چھوٹے گروہ تشدد اور غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، لیکن پارٹی ان کے اشتعال انگیزی کی جال میں نہیں پھنسے گی۔