مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر میں منصور پور تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں سے چار سال قبل لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش پڑوسی کے گھر میں ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ دراصل پڑوسی کے گھر کے اندر ایک کمرے میں کھدائی کے دوران لاش برآمد کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کے بعد کمرے کے فرش کو کھود کر کنکال برآمد کر لیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Youth Body Found in Neighbour House
بتا دیں کہ مظفر نگر کے منصور پور تھانہ علاقے کے تحت گاؤں نارا کے رہنے والے گبرو کا بیٹا محمد حسن (25) چار سال قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔ لواحقین نے تلاش کیا مگر کہیں نہ مل سکا۔ کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب دو دن پہلے گاؤں میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ غم کے ماحول میں گاؤں کے ایک شخص نے محمد حسن کے بھائی کے سامنے دعویٰ کیا کہ حسن کی لاش اس کے کمرے میں دفن ہے۔
پہلے تو گاؤں والوں نے اسے مذاق سمجھا۔ لیکن جب بحث ہوئی تو فیصلہ کیا گیا کہ کمرے کی مٹی کھود کر تحقیقات کی جائے۔ کھدائی کے دوران کنکال چند فٹ کی گہرائی سے برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کو موقع پر بلایا گیا اور سارا معاملہ بتایا گیا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Body Of A Minor Girl Found مظفر نگر میں نابالغ لڑکی کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد