ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے بی جے پی پریشان، سچن پائلٹ

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 9:17 PM IST

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کو راجستھان میں تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کامیابی سے بی جے پی پریشان اور بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کو 'جن آکروش یاترا' یاد آگئی ہے کیونکہ الیکشن میں ایک سال باقی ہے۔ Bharat Jodo Yatra In Rajasthan

Etv Bharat
Etv Bharat

جھالواڑ: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کو راجستھان میں تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کامیابی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پریشان اور بے چین ہے۔ بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کے لیے جھالواڑ پہنچنے پر پائلٹ نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کئی ریاستوں سے گزرتی ہوئی آج راجستھان میں داخل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کانگریسی بلکہ راجستھان کے تمام لوگ بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم کریں گے۔ راجستھان میں یہ یاترا 21 دسمبر تاریخ تک جاری رہے گی۔Bharat Jodo Yatra In Rajasthan

سچن پائلٹ نے کہا کہ جن مسائل پر راہل گاندھی یہ یاترا نکال رہے ہیں، انہیں لوگوں نے جوش و خروش سے قبول کیا ہے۔ یاترا کے آغاز میں کہا گیا تھا کہ یہ یاترا جنوبی ہندوستان میں کامیاب ہو سکتی ہے اور جب تک یہ شمالی ہندوستان میں آئے گی اس کا اثر کم ہو جائے گا لیکن اس کے برعکس ہو رہا ہے ۔ ابتدائی مرحلے کے مقابلے یاترا کے لیے عوامی ہجوم اور عوام کی حمایت میں کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے اور تلنگانہ، مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش میں لوگ مسلسل بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس یاترا میں لوگ ملکی یکجہتی، بھائی چارہ، غربت، بھوک، بے روزگاری کے مسائل پر پیدل مارچ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں تاریخی ہوگی، لوگ اسے یاد رکھیں گے اور لاکھوں کی تعداد میں اس میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کو 'جن آکروش یاترا' یاد آگئی ہے کیونکہ الیکشن میں ایک سال باقی ہے اور بی جے پی ایک مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے اور اب بھی بی جے پی میں بہت سارے لیڈر عہدے کی دوڑ میں رسہ کشی کررہے ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی بوکھلاہٹ جگ ظاہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا آج مدھیہ پردیش سے راجستھان میں داخل ہوگی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.