پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر نتیش کمار نے آج کہا کہ اگر اپوزیشن کی تمام پارٹیاں متحد ہو کر الیکشن لڑیں تو سال 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پورے ملک میں ہارے گی اور ہم تیسرے محاذ کے طور پر نہیں بلکہ مرکزی محاذ کے طور پر سامنے آئیں گے۔ Nitish Kumar On 2024 Elections
اتوار کو یہاں گیان بھون میں جے ڈی یو کے قومی کنونشن میں لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کمار نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے 2024 کے انتخابات متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر ہر اپوزیشن پارٹی ان کی بات مانتی ہے تو بی جے پی پورے ملک میں ہارے گی۔ ابھی تیسرے محاذ کی بات ہو رہی ہے لیکن ہم مرکزی محاذ کے طور پر سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر الیکشن لڑیں تو 2024 میں ہمیں بھاری اکثریت ملے گی۔ اس حوالے سے تمام جماعتوں سے بات چیت بھی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ’’اگر اپوزیشن پارٹی میری تجویز پر عمل کرتی ہے تو بی جے پی کو ضرور ہارے گی، لیکن اگر وہ نہیں مانتی تو میرا اس میں کوئی نقصان نہیں۔' انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سطح سے اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
One Nation One Tariff بجلی میں ون نیشن ون ٹیرف ہو، نتیش
یواین آئی