ETV Bharat / bharat

Atal Bihari Vajpayee Birthday اٹل بہاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، الطاف ٹھاکر - اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت

ضلع پلوامہ میں بی جے پی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کرکے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ BJP Pays Tribute To Atal Bihari Vajpayee

اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت
اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 9:04 AM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں واقع ٹاؤن ہال میں بی جے پی نے متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا۔ پارٹی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی لائیو تقریر من کی بات کو بھی عوام نے سنا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج ٹاؤن ہال پانپور میں سابق وزیر اعظم بھارت اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر گڈ گورننس ڈے منایا۔ سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے میں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر، ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بھٹ، ڈی ڈی سی رکن ترال اوتار سنگھ، ڈی ڈی سی رکن منہا لطیف اور بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر الطاف ٹھاکر نے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ BJP unit Pulwama organised multiple programmes at town hall Pampore

اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت

مزید پڑھیں:۔ AB Vajpayee Remembered in Srinagar اٹل بہاری واجپائی کی چوتھی برسی پر سرینگر میں خراج عقیدت

انہوں نے مزید کہا کہ اٹل بہاری ملک کے لیے وقف سیاست دان، شاعر اور سماجی کارکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری سب کے دوست تھے اور تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنانے کی کوشش بھی کی۔ وہیں بی جے پی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بھٹ نے بھی رتن اٹل بہاری واجپائی کی تعریف کی اور کہا کہ عوام اپنے دلوں میں مضبوط قوم پرستی کا جذبہ پیدا کریں۔ اس موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات سنی۔ رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیر اعظم کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی لیے لوگ اب وزیر اعظم کی من کی بات پروگرام کو سننے کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.