ETV Bharat / bharat

Congress On BJP بی جے پی اپنے پرانے انتخابی وعدوں کو پورا کرے، کسی نئے ویژن کی ضرورت نہیں - کانگریس کا بی جے پی تنقید

ہماچل پردیش میں ریاستی کانگریس ترجمان ابھیشیک رانا نے کہا کہ بی جے پی نے ابھی تک 2017 میں الیکشن کے وقت کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ہیں اور ایسے میں اگلے ویژن پیپر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے جملوں سے عام لوگوں کو صرف لبھاتی اور انھیں دھوکہ دیتی ہے۔Congress On BJP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 13, 2022, 3:27 PM IST

ہمیر پور: ہماچل پردیش کانگریس نے منگل کو کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی الیکشن کے لیے نئے ویژن کے دستاویز جاری کرنے کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنا2017کے انتخابی منشور کو پورا کرے۔ ریاست کے کانگریس ترجمان ابھیشیک رانا نے کہا کہ بی جے پی نے ابھی تک 2017میں الیکشن کے وقت کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ہیں اور ایسے میں انہیں اگلے ویژن پیپر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے جملوں سے عام لوگوں کو صرف لبھاتی اور انھیں دھوکہ دیتی ہے۔Congress On BJP

رانا نے کہا گزشتہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی نے بڑے بڑے اعلانات کیے تھے۔بی جے پی اپنا ویژن پیپر تیار کرنے کے لیے لوگوں سے مشورے لینے کا ناٹک کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو نئے ویژن پیپر تیار کرنے سے پہلے پارٹی کو 2017کے ویژن پیپر پر ایک با رپھر سے غور کرنا چاہیے۔

کانگریس لیڈرنے دوسری طرف دعوی کیا راجستھان اور جھاڑکھنڈ میں کانگریس حکومت نے اسمبلی میں انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ رانا نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہماچل پردیش کے لوگوں کو او پی ایس سمیت پانچ لاکھ نوکریوں کی گارنٹی دی ہے،اسے ریاست میں ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد لاگو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Kamal Nath Slams BJP آج ٹی شرٹ تو کل جوتوں کی بات کرے گی بی جے پی، کمل ناتھ

Ashok Gehlot on BJP بھارت جوڑو یاترا کو ملی عوامی حمایت سے بی جے پی میں گھبراہٹ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.