ETV Bharat / bharat

جے پی نڈا، کولکاتا کا دورہ کریں گے - مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نو جنوری کو ایک بار پھر مغربی بنگال کے دورے پر جائیں گے۔

نو جنوری کو جے پی نڈا کی کولکاتا آمد
نو جنوری کو جے پی نڈا کی کولکاتا آمد
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 12:07 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے دورے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ڈیڑھ مہینوں کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ دو مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر جا چکے ہیں۔

رواں ماہ جنوری میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال کے دورے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، سات جنوری کو احمدآباد میں مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی اور آر ایس ایس کی ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔

احمدآباد میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد ہی بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے، بی جے پی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نو جنوری کو شمالی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔

بیربھوم ضلع میں جے پی نڈا عوامی جلسے کو خطاب کریں گے، اس کے بعد ریاستی بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ کی قیادت کریں گے، جے پی نڈا کور کمیٹی کی میٹنگ میں بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چھ نومبر سے اب تک جے پی نڈا دو مرتبہ مغربی بنگال کے دورے پر آ چکے ہیں۔

گزشتہ سال دس دسمبر کو جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں جے پی نڈا کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا، وزارت داخلہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور تین آیی پی ایس افسروں کو ڈیپوٹیشن کے لیے دہلی طلب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.