ETV Bharat / bharat

Gorkhaland Issue in Assembly بی جے پی رکن اسمبلی نے گورکھا لینڈپر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا - بی جے پی ممبر اسمبلی وشنو پرساد شرما

بی جے پی ممبر اسمبلی وشنو پرساد شرما نے اسمبلی میں ریاست کی تقسیم مخالف تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے گورکھا لیڈ ریاست کی تجویز پر ریفرنڈ م کرانے کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی رکن اسمبلی نے گورکھا لینڈپر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 8:54 PM IST

کلکتہ: کارشیانگ کے بی جے پی ممبر اسمبلی وشنو پرساد شرما نے آج اسمبلی میں ریاست کی تقسیم مخالف تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ الگ گورکھا لیڈ ریاست کی تجویز پر ریفرنڈم کرایا جائے۔ بنگال کی تقسیم مخالف قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وشنو پرساد نے پیر کو کہاکہ عوام نے گورکھا لینڈ کے معاملے پر میرا ساتھ دیا ہے۔ پہاڑ کے عوام کیا چاہتے ہیں اور کیو ں چاہتے ہیں یہ جاننے کے لئے مرکز ی حکومت اور مرکزی الیکشن کمیشن کی مدد سےریفرنڈم کرایا جائے۔

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے بجٹ اجلاس میں حکمران جماعت کی طرف سے لائے گئے بنگال کی تقسیم مخالف تجویزپر بحث میں گورکھا لینڈ پر ریفرنڈم کے بی جے پی ممبر اسمبلی کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اس ریاست کے بی جے پی لیڈر بھاگیرتھی ندی کے اس پار جاتے ہیں تو وہ بنگال کو علاحدہ ریاست کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ جب وہ دوبارہ جنوبی بنگال آتے ہیں تو اکھنڈ بنگال کی بات کرتے ہیں۔ یہ ان کی دوغلی سیاست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ' این ڈی اے کے پاس گورکھا لینڈ مسئلے کا حل ہے'

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسمبلی میںبنگال کی تقسیم مخالف قرارداد پاس ہو چکی ہے۔ 2017 میں کانگریس اسمبلی میں اہم اپوزیشن پارٹی تھی۔ اس وقت تجویز لائی گئی۔ اس وقت اسمبلی میں بی جے پی کے صرف تین ممبران اسمبلی تھے۔ اور اب مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کی اہم پارٹی بی جے پی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.