اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی تاریخی جیت کا اثر بہار میں بھی صاف طور سے دکھائی دیا، پٹنہ میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں پہنچے اور آتشبازی کی، نیز ایک دوسرے میں میٹھائی تقسیم کرکے جیت کا جشن منایا ساتھ ہی یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آددتیہ ناتھ کو مبارکباد پیش کی۔ Celebration Atmosphere at the BJP Office in Bihar
اس موقع پر پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ جیت اترپردیش میں یوگی کے ذریعہ کئے گئے ترقیاتی کاموں کی سند ہے، جسے عوام نے اکثریت کے ساتھ دوبارہ یوگی جی کو موقع دیا ہے۔
جیت کا جشن منانے پہنچے بہار بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام کرے گا، عوام اسے موقع دے گی، ہمیں اپنے کام پر اور عوام پر مکمل پورا بھروسہ تھا اور ہمیں یقین تھا کہ اپوزیشن جتنی چاہے عوام کو ورغلائے مگر عوام اب ہوشیار ہو چکی ہے، وہ ان نام نہاد پارٹیوں کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔
مزید پڑھیں:۔ PM Modi on Elections 2022 Triumph: 'یہ جشن بھارت کے لوگوں کے لیے ہے'
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے ان پانچ سالوں میں خود کو ثابت کیا ہے اور اسی وجہ سے آج یوپی میں فتح حاصل کی ہے۔ یوگی نے 'سب کا ساتھ اور سب کا وکاس' کے روستے پر چلتے ہوئے عوام میں ایک نئی امید پیدا کی ہے۔
ڈاکٹر جیسوال نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھارت کو ترقی کے جس راستے پر لے کر چل رہے ہیں کہ اس سے آج بھارت کا نام دنیا بھر میں مشہور ہے، مودی جی نے سب کا ساتھ اور سب کا وسواش کا جو نعرہ دیا ہے اسے حقیقی معنوں میں زمین پر اتار کر دکھایا ہے، یہ ہمارے لیے تاریخ ساز جیت ہے۔