ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ

بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری تصادم پر قابو پانے کے لیے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

مغربی بنگال میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ
مغربی بنگال میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 11:51 AM IST

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال بہت ہی سنگین ہے، اس پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو حالات اور خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے سبب عام لوگ مارے جا رہے ہیں، مغربی بنگال پولیس اور کولکاتا پولیس ان جھڑپوں پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھانے میں اب تک پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی ممتابنرجی نے جے پی نڈا کو صحتیابی کی دعائیں دیں

بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری تصادم پر قابو پانے کے لئے مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کو اس ضمن میں خط لکھا جا چکا ہے اور اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس اور مثبت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ عام کوگ چین و سکون سے زندگی گزار سکیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے خونی جھڑپوں کو ہوا دے رہی ہیں، ان کی عدم توجہی کے سبب ریاست میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈہاربر علاقے میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے کے بعد سے ہی بی جے پی ریاست میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.