ETV Bharat / bharat

Mehbooba Mufti Hits BJP اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 1:41 PM IST

Updated : Jan 5, 2023, 5:00 PM IST

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی، سکیورٹی فورسز کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے، اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ Mehbooba Mufti Criticize Modi Government

Mehbooba Mufti Hits BJP
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی
بی جے پی سکیورٹی فورسز کا استعمال ذاتی فائدے کے لیے کر رہی ہے، محبوبہ مفتی

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسائل سے نمٹنے کے لیے بندوق فراہم کرنا حکومت کی طرف سے کوئی حل نہیں ہے۔ اننت ناگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ایسا کرکے بی جے پی لوگوں کے درمیان تفریق و تقسیم پیدا کرنے کے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ Mehbooba Slams BJP
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سکیورٹی فورسز کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اب سکیورٹی فورسز کا کردار ختم ہو چکا ہے اور حکومت اپنے لوگوں سے لڑ کر جنگ نہیں جیت سکتی۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ حکومت چین کے ساتھ مفاہمت کے موڈ میں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عسکریت پسندی کوئی حل نہیں ہے۔ BJP Using Security Forces for Personal Gain

انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں نا کام ہوئی ہے، یہاں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے، یہاں اضافی فوج لانے اور لوگوں کو اسلحہ دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔فوج نے گذشتہ تیس برسوں کے دوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں جمہوری نظام کو بحال کیا جس کے نتیجے میں یہاں پھر پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے اور اسمبلی اور پنچایتی انتخابات کا انعقاد بھی ہوا‘۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بڑے فوجی عہدیداروں کا ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی بڑی طاقت خواہ وہ امریکہ ہو چین ہو اپنے لوگوں کے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti Slams BJP کشمیر میں حالات خراب کرنے کےلیے بی جے پی ذمہ دار، محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز بھی بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بی جے پی راجوری جیسے واقعات کو ملک میں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص کشمیر کے عوام کے خلاف لوگوں کو اکسانے میں سیاست کے لیے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں حالات پریشان کن اور خراب ہے اور بی جے پی ان کو خراب کرنے میں تلی ہوئی ہے۔Mehbooba Mufti Slams BJP

محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ راجوری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف ایسے واقعہ کو استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں پانچ سالوں سے حکومت چلا رہی ہے اور اب بی جے پی سے سوال پوچھنا چاہیے کہ جموں کشمیر میں حالات ابتر کیوں ہو رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ راجوری میں پولیس کے مطابق اتوار کو نامعلوم بندوق برداروں نے چار عام شہریوں پر گولیاں چلا کر ہلاک کیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں پیر کے روز دھماکہ ہوا جس میں دو کمسن بچے بھی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ Rajouri Incident

یہ بھی پڑھیں: CRPF Companies To JK راجوری حملے کے بعد سی آر پی ایف کی 18 اضافی کمپنیاں تعینات

Last Updated : Jan 5, 2023, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.