ETV Bharat / bharat

بہار کے وزیر زماں خان کا پانچ اگست کو دلی میں آپریشن - ڈاکٹروں کے مشورے پر وہ آپریشن کرارہے

بہار کے اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان گلے کے آپریشن کے لیے دہلی روانہ ہوگئے ہیں. زماں خان گلے کی بیماری سے متاثر ہیں. پانچ اگست کو ان کا آپریشن ہونے کا امکان ہے۔

بہار کے وزیر زماں خان کا پانچ اگست کو دلی میں آپریشن

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 12:40 PM IST

ریاست بہار کے اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان کا پانچ اگست کو دلی کے ایک ہسپتال میں گلے کا آپریشن ہوگا. وزیر موصوف گلے میں تکلیف سے کافی دنوں سے پریشان تھے، ڈاکٹروں کے مشورے پر وہ آپریشن کرارہے ہیں. گزشتہ دنوں گیا دورہ پر پہنچے زماں خان نے بتایا تھا کہ گلے کی بیماری سے وہ بہار اسمبلی کے الیکشن کے دوران سے ہی متاثر تھے. جانچ کے بعد پتہ چلا تھا کہ گلے کی رگ دب گئی ہے جس سے ان کی آواز پر بھی اثر پڑا ہے. ان کی آواز گزشتہ ایک برس سے بری طرح سے متاثر ہے. یہاں تک کہ انہیں بولنے میں کافی پریشانی ہوتی ہے. ڈاکٹروں نے انہیں کم بولنے کا مشورہ دیا تھا تاہم سیاست میں ہونے اور وزیر کی حیثیت سے لوگوں سے ملنا جلنا کافی ہوتا ہے. ان کے مسائل سننے ہوتے ہیں اور اس کا جواب بھی دینا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجبوری میں زیادہ بولنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tokyo Olympics: اولمپکس کا 13واں دن: ان کھلاڑیوں سے توقعات

Tokyo Olympics: ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے پہلی ہی کوشش میں فائنل میں کوالیفائی کرلیا

زمان خان آپریشن کے بعد قریب بیس دنوں تک دلی میں رہیں گے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی وہ واپس لوٹیں گے. انہوں نے اپنے فیس بک آئی ڈی سے تمام لوگوں سے کامیاب آپریشن اور صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے. واضح ہوکہ زماں خان بی ایس پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے اور قریب اس کے چھ ماہ بعد انہوں نے بہار کی حکمراں جماعت جے ڈی یو میں شامل ہوکر اقلیتی فلاح کے وزیر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.