ETV Bharat / bharat

Business Of Perfume And Gulkand: نوجوان نے گلاب کی کھیتی سے عطر اور گلقند کا کاروبار شروع کیا

نوجوان کاشکار فاروق محمد نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کو نوکری نہ ملے تو مایوس ہونے کے بجائے گھر میں کوئی کام ہو تو اس کام سے اپنے کرئیر کا اغاذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے کام کو آگے بڑھا رہا ہوں۔ Youth Started Business Of Perfume And Gulkand

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 11:24 AM IST

نوجوان نے گلاب کی کھیتی سے عطر اور گلقند کا کاروبار شروع کیا

سرکاری نوکری کے لیے محنت کرنے کے بعد بھی نوجوان عموماً مایوس ہو جاتے ہیں اور کچھ غلط قدم بھی اٹھا لیتے ہیں، لیکن فاروق محمد نے مایوس ہونے کے بجائے اپنے آبائی کام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا۔ فاروق نے اپنے والد کے ساتھ مل کر گلاب کی کاشت کے ذریعے بھاپ کشید کے طریقہ سے گلاب کا پانی، گلقند، شربت اور عطر بنانے کا کام شروع کیا۔ Bhilwara Youth Started Business Of Perfume And Gulkand By Roses Farming

ریاست راجستھان کے بھلواڑہ ضلع کی ہردا پنچایت سمیتی کے رہنے والے فاروق محمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ وہ اپنے دادا کے زمانے سے گلاب کی کاشتکاری کر رہے ہیں لیکن اب ہم عرق گلاب اور گلقند بنا رہے ہیں اور اسے سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کررہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جب اجمیر، بھلواڑہ کے مضافات میں کسانوں کے کھیت میں پہنچی تو وہاں پر گلاب سے گلقند اور عرق گلاب تیار کیا جارہا تھا۔ دریں اثناء کاشتکار سلف الدین نے بتایا کہ ہم شروع سے ہی گلاب کی کاشت کر رہے ہیں۔ پہلے ہم یہاں گلاب زیادہ پیدا کرتے تھے۔ اس زمانے میں عرق گلاب اور گلقند بنانے کے بعد جو گلاب کے پھول بچ جاتے تھے، وہ بازار میں فروخت ہوتے تھے۔

والد سلف الدین نے بتایا کہ بیٹے کو سرکاری نوکری نہ ملنے پر انہوں نے بھی ہمارے ساتھ ہاتھ بانٹنا شروع کر دیا۔ فارم پر بڑی مقدار میں عرق گلاب اور گلقند بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'میرے والد بھی گلاب کی کاشت کرتے تھے لیکن اب بچوں کے لیے سرکاری ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے اب ہم آہستہ آہستہ اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں'۔

سلف الدین نے بتایا کہ میں نے چوتھائی بیگھہ اراضی میں گلاب کے پودے لگائے ہیں۔ روزانہ 15 کلو گلاب کے پھول نکلتے ہیں۔ اس بار پانی کی کمی کے باعث گلاب کے پودوں کو زندہ رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرمی کے مہینوں میں جو گلاب آتے ہیں، اسی قسم کے گلاب کاشت کیے جاتے ہیں کیونکہ عرق گلاب، گلقند، عطر اور شربت گلاب کے پھولوں سے بنائے جاتے ہیں۔ کسان نے فارم پر گلاب کا پانی بنانے کا طریقہ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 30 کلو گلاب کے پھولوں سے 5 سے 10 کلو تک گلاب کا پانی تیار کیا جاتا ہے۔ ایک لیٹر عرق گلاب 200 روپے میں فروخت ہوتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بیٹے فاروق محمد نے کہا کہ وہ اپنے والد کے کاموں میں ہاتھ بٹاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سائنس میں بھاپ کشید کرنے کا طریقہ پڑھا تھا۔ اس کے مطابق فارم پر گلاب کا پانی بھاپ سے کشید کیا جاتا ہے اور یہاں گلقند، عطر اور شربت بھی بنایا جاتا ہے۔ فاروق نے بتایا کہ یہ کام وہ پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ کیا کرتے تھے۔ لیکن اس وقت سرکاری نوکری نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس دستی کام میں پوری طرح مصروف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کو نوکری نہ ملے تو مایوس ہونے کے بجائے گھر میں کوئی کام ہو تو اس کے پیچھے لگ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے والد کے کام کو آگے بڑھا رہا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.