ETV Bharat / bharat

منشیات معاملے میں بھارتی اور ہرش کو ضمانت ملی - bharti singh granted bail

مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو منشیات معاملے میں ضمانت مل گئی ہے۔

bharti and harsh
bharti and harsh
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 4:15 PM IST

گزشتہ روز بھارتی سنگھ سے تقریباً 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد این سی بی نے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد دیر رات ان کے شوہر ہرش کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

آج بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کو پہلے میڈیکل اور کورونا ٹیسٹ کے لئے لے جایا گیا صبح 11.30 بجے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی کو منظور کر لیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارتی اور ہرش دو منشیات فروشوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ این سی بی نے عدالت سے ہرش کا ریمانڈ طلب کیا تھا لیکن عدالت نے ریمانڈ نہ دیتے ہوئے دونوں کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

بھارتی اور ہرش کو 4 دسمبر تک عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔ بھارتی سنگھ کو کلیان جیل اور ہرش کو تلوجہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد بھارتی اور ہرش نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی اور آج سماعت کے دوران عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں راحت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی بی نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جس میں این سی بی کو منشیات ملی تھی اور پوچھ گچھ کے بعد ان دونوں کو گرفتار کر کے 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.